عمران صاحب آٹا 90 روپے اور چینی 115 روپے ؟ کون سی معاشی ریکوری اور بحالی ؟ ن لیگ کے سوالات

22  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اصل مسئلہ نالائق ، نااہل اور کرپٹ ٹولے کے خلاف عوامی ردِ عمل اور فیصلہ ٹی وی پہ نہ دکھانا ہے،

آخر اصل بات سامنے آ ہی گئی، بلی تھیلے سے باہر آ ہی گئی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کون سی معاشی ریکوری اور بحالی ؟،عمران صاحب آٹا 90 روپے اور چینی 115 روپے ؟ کون سی ریکوری۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب قومی ترقی کی شرح 1952 کے بعد پہلی دفعہ منفی ! کون سی ریکوری ؟،عمران صاحب ڈھائی سال میں 16000 ارب کا تاریخی قرض ! کون سی ریکوری،بجلی 200فیصد اور گیس 500 فیصد مہنگی ؟ کون سی ریکوری،ملک میں آپ نے اڑھائی سال سے معاش ، روزگار ، اور ظہارِ رائے کا لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب معیشت کرونا نے نہیں آپ نے تباہ کی ہے ،عمران صاحب روزگار کرونا نے نہیں آپ نے تباہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت کو گزشتہ اڑھائی سال سے کورونا سے بڑی اور مہلک بیماری چمٹی ہوئی ہے،عمران صاحب اب رونے سے ، دھمکی دینے سے ، کرونا کے پیچھے چھپنے سے این آر او نہیں ملے گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…