پی آئی اے کو ساڑھے 4 سو ارب روپے خسارے کا سامنا،بڑی تعداد میں ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ،ریلو ے میں بھی بڑی تبدیلیوں کا اعلان

21  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے بڑے اداروں کی اوور ہالنگ اور ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ائیر لائنز پی آئی اے کو ساڑھے 400 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے اور اب پی آئی اے سے ملازمین

کی تعداد 14 ہزار سے کم کرکے 7 ہزار کر دی جائے گی جب کہ ساڑھے 3 ہزار ملازمین کو نجی شعبے سے آٹ سورس کیا جائے گا۔پی آئی اے کے ساڑھے 3 ہزار ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے گا اور قومی ائیرلائن کو نئے منافع بخش روٹس پر چلایا جائے گا۔دوسری جانب محکمہ ریلوے میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت 5 کمپنیاں بنائی جائیں گی،ایک کمپنی ریگولیٹر، دوسری کمپنی ایم ایل ون کے معاملات پر کام کرے گی، تیسری کمپنی حکومت کے پاس ہوگی جو انتظامی معاملات کی نگران ہوگی، چوتھی کمپنی فریٹ اور پانچویں پیسنجر کمپنی ہوگی۔علاوہ ازیں پاکستان اسٹیل کی بھی نجی سیکٹر کے ساتھ لیز ہو گی اور پرائیویٹ سیکٹر کو پاکستان اسٹیل کی 1250 ایکڑ زمین دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…