رینجرز پر حملوں میں ملوث گرفتار دہشتگردوں کے دوران تفتیش اہم انکشافات، پولیس افسر کا بیٹا بھی ملوث نکلا

21  ‬‮نومبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی) سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار رینجرز پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیئے ہیں۔ دہشت گردوں میں پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل ہے۔ لاپتہ افراد کے حق میں ہونے والے احتجاج میں دہشت گرد اور ان کے سربراہ بھی شامل

رہتے ہیں۔کراچی میں رینجرز پر دستی بم حملے میں گرفتار دہشت گردوں کی انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشت گرد ملزم سارنگ میرانی عرف سہیل کے والد ذوالفقار میرانی سب انسپکٹر ہیں۔جئے سندھ قومی محاز کا بانی ریاض چانڈیو ملزم کے چچا کا دوست ہے۔ ملزم سارنگ نے 2014 میں جسقم میں شمولیت اختیار کی، پھر کچھ عرصے بعد آریسر گروپ میں شامل ہوا۔ملزم سارنگ نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کو بتایا کہ کلچر ڈے کے موقع پر اس نے سندھ ریولوشن آرمی میں شمولیت اختیار کی۔دہشت گرد تنظیم کے سربراہ اصغر شاہ عرف عنایت نے حملے تیز کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد گلستان جوہر میں رینجرز کی موبائل پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ایک اور گرفتار ملزم انیس احمد تنیو کے مطابق وہ سندھ ریولوشن آرمی کے ڈکیت گینگ میں شامل تھا۔ دہشت گردوں کا سرغنہ ٹریننگ کے لیے لڑکوں کو افغانستان بھی بھیجتا رہتا ہے۔گرفتار دہشت گردوں نے کراچی میں لیاقت آباد رینجرز موبائل حملے، بلاول شاہ نورانی گوٹھ میں بیکری اور ڈیفنس میں آزادی اسٹال پر حملوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…