سعودی عرب سے 50ہزار پاکستانیوں کی نوکریاں ختم اور 70 ہزار کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ، پاکستانی حکومت نے بیروزگاروں ہونیوالوں کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

20  ‬‮نومبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی)وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے 18 ماہ کے دوران 97000 ہزار پاکستانی کو بیرون ملک ملازمت پر بھیجا ہے ۔بھیجے جانے والے تمام افراد کو فنی تربیت دی گئی تھی۔ کوریا سعودی عرب متحدہ عرب امارات نے ہنر مند افراد کا کوٹہ بڑھا دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ

جاپان کے ساتھ ملازمت کوٹے کے لئے مفاہمت کی یاداست پر دستخط کیئے ہیں۔ جاپان سے ماہرین کی ایک ٹیم پاکستان آئے گی۔ جاپانی ٹیم مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرے گی۔جرمنی کے ساتھ ہنر مند افراد قوت کے لئے 30 لاکھ یورو کا معاہدہ کیا ہے۔زلفی بخاری ن کہا کہ کرونا میں پاکستان نے اپنے شہریوں کو بہتر طریقے وطن واپس لایا گیا۔ پاکستان دنیا بھر سے اپنے 5 لاکھ شہریوں کو وطن واپس لایا ۔ سعودی عرب میں 50 ہزار پاکستانیوں کی نوکریاں ختم اور 70 ہزار کو چھٹیوں پر بھیجا گیا۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے چھٹیوں پر آئے افراد واپس جارہے ہیںپاکستان کے مقابلے بھارت اور بنگلہ دیش کے لوگ ذیادہ ملازمتوں سے فارغ ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کم ترین تنخواہ پر بے روز گار ہونے والوں کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ کابینہ جلد ان افراد کے لئے احساس پروگرام میں پاسپورٹ کی شرط ختم کر دے گی۔ کینڈا کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں۔ نجی شعبے کے تعاون سے کینیڈاافرادی قوت بھیجی جائے گی۔‎

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…