بلوچستان کی حکومت کا سکولوں میں3 ماہ کی چھٹیوں کےفیصلہ کے بعد حکومت سندھ نے موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

17  ‬‮نومبر‬‮  2020

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ ، محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ نومبر کے اختتام پر این سی او سی اجلاس میں معاملے پر مزید بحث ہوگی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم کے مطابق سٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہونگی، کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی

زیادہ تعطیلات ہوچکی ہیں، موسم سرما کی چھٹیوں کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔دوسری جانب بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکے باعث تعلیمی اداروں میں تعطیلات جلد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قومی موقر نامے میں شائع رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے وزیرِ تعلیم سر دار یار محمد رند کہتے ہیں کہ تعلیمی اداروں میں موسمِ سرماکی تعطیلات یکم دسمبر سے ہوں گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیا تعلیمی سال 3 ماہ کی تعطیلات کے بعد مارچ میں شروع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافے کا رجحان جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران 8 طالب علموں سمیت کورونا کے 42 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ کورونا میں مبتلا 50 مریض صحت یاب ہو گئے۔دریں اثناملک بھر میں کورونا وائر س کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے جس کے نتیجے میں 33 مزید افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 11 ہزار 47، سندھ میں ایک لاکھ 56 ہزار 528، خیبر پختونخوا میں 42 ہزار 615، بلوچستان میں 16 ہزار 449، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 461، اسلام آباد میں 24 ہزار 444 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 538 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا وائرس کے3 لاکھ 24 ہزار 834 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور2 ہزار955 زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…