گیارہ ماہ کی بچی کی عصمت دری کرنے والے مجرم کو عدالت نے سزائے موت سنا دی

13  ‬‮نومبر‬‮  2020

قصور (آن لائن) گیارہ ماہ کی بچی کو عصمت دری کا نشانہ بنانے والے مجرم کے خلاف عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں گیارہ ماہ کی بچی کو افسوسناک کام کا نشانہ بنانے والے مجرم کو عدالت نے سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔ ایڈشنل سیشن جج شاہد

بشیر نے مجرم رفیق کو سزائے موت دینے کا حکم اور تین لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم سنایا۔ملزم رفیق نے قصور میں پیرووالہ روڈ پر گیارہ ماہ کی بچی کونشانہ بنایا تھا۔ ملزم متاثرہ بچی کا ہمسایہ تھا جو بچی کو بہلا پھسلا کر کچھ لینے کے بہانے دکان پر لے لیا اور اسے اپنی گندے مقصد کا نشانہ بنا ڈالا۔ جس کے بعد تھانہ صدر پولیس نے اگست 2019 میں ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔متاثرہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ مجرم کو سزائے موت دینے کے حکم پر مطمئن ہیں۔انہوں نے ملزم کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ ایسے افراد کو چوراہے پر سب کے سامنے تختہ دار پر لٹکانا چاہئیے تاکہ دیکھنے والوں کو عبرت حاصل ہو اور کوئی کسی کی بیٹی کی عزت پامال کرنے کے بارے میں دوبارہ نہ سوچے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں بچوں سے اس طرح کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کئی ایسے کیسز ہیں، جن میں مجرم قانون کی گرفت میں آئے، سزائے موت بھی سنائی گئیں لیکن موت کے خوف نے بھی ایسے افراد کو اپنی مکروہ خواہشات سے نہیں روکا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…