لاہور میں اب بجلی سے چلنے والی بسیں بھی چلیں گی روٹس کتنے ہونگے اور کتنے کلو میٹر کا علاقہ کور کرینگی؟ خوشخبری سنا دی گئی

11  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہور( آن  لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔وزیراعلی عثمان بزدار نے گرین الیکٹرک بسیں

چلانے کی اصولی منظوری دے دی اور اس سلسلے میں ضروری امور جلد طے کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے پنجاب میں ٹرانسپورٹ انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور سارجنٹس کی بھرتی کی بھی اصولی منظوری دے دی۔عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں 103 کلومیٹر طویل 6 روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں بدل دیا جائے گا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، جس سے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ میں کمی ہوگی، ہر وہ کام کریں گے جس کا فائدہ عوام کو ہوگا، فیصل آباد اور دیگر ڈویڑن میں جدید ترین بسیں چلائی جائیں گی اور کوہ سلیمان کے علاقوں میں پہلی مرتبہ پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ اسٹیشن پر صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم بھی دیتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین اور اسٹیشنز پر صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…