سالانہ ٹیکس گوشوارے اس تاریخ تک جمع کرا دیں، تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، اعلامیہ جاری

31  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) ایف بی آر نے ٹیکس گزار سالانہ ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر سے قبل جمع کرا لیں۔ ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں آسانی کے لئے ایف بی آر

نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں، ٹیکس سال 2020 کیلئے نیا آسان ریٹرن فارم متعارف کرایا گیا ہے، ٹیکس گزار نئے وزرڈ بیسڈ آسان ویب انٹرفیس کے ذریعے راہ نمائی کے ساتھ سالانہ گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں، ٹیکس آسان ایپ پر سمارٹ فون کے ذریعے بھی گوشوارے جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق ایسے تمام افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے جو کہ قابل ٹیکس آمدنی ہونے کے باوجود گوشوارے جمع نہیں کرا رہے،ایسے افراد کی بھی نشاہدہی کی جا چکی ہے جن کے اخراجات قابل ٹیکس آمدنی سے زائد ہے مگر انہوں نے سالانہ گوشواروں میں اپنی آمدن قابل ٹیکس آمدنی سے کم ظاہر کی ہے،ایف بی آر کے ڈیٹابیس میں ایسے تمام افراد کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات مو جود ہیں۔ ایف بی آر ایسے تمام افراد کو آخری موقع فراہم کر رہا ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے اپنے صحیح اخراجات اور آمدن کے حساب سے جمع کرائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔اعلامیہ کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی راہ نمائی کے لئے ویڈیو ٹیو ٹوریلز ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔اعلامیہ کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنا ہر اس شخص پر لازم ہے جس کی سالانہ آمدن چھ لاکھ یا اس سے زائد ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…