نواز شریف کے دور میں بینظیر کو بچوں کیساتھ سخت گرمی میں اینٹوں پر بیٹھ کر آصف زرداری سے ملاقات کیلئے انتظار کرایا جاتا تھا،ایک دن میں نے سپرنٹنڈنٹ پر غصہ کیا تو بی بی۔۔۔ اعتزازاحسن کے اہم انکشافات

20  اکتوبر‬‮  2020

لاہور( این این ائی )پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید جب آصف زرداری سے ملنے بلاول اور بختاور کو ساتھ لے کر جیل جایا کرتی تھیں توانہیں سخت گرمی میں اینٹوں پر بیٹھ کر ملاقات کے لیے انتظار کرایا جاتا تھا اور یہ

سب نواز شریف کے دور حکومت میں کیا گیا،ایک مرتبہ میں نے سپرنٹنڈنٹ پر غصہ کیا تو بی بی نے مجھے روکدیا اور کہا کہ آپ غصہ کرو گے تو یہ سمجھیں گے کہ ہم تکلیف میں ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کیپٹن (ر)صفدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس فعل سے مجھ سمیت بہت سے لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے، مزار کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔میرے خیال میں نہال ہاشمی انہیں روکنے کی کوشش کررہے تھے اور وہ پریشان تھے کہ یہ ہو کیا رہا ہے، جرم تو ہوا ہے قانون کو اپنا راستہ لینا چاہیے تھا۔ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ سندھ حکومت ایف آئی آر واپس لینے کا حق رکھتی ہے، کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت اسی روز نہ ہوتی تو چار دن بعد ہوجاتی اس پر کسی کو پریشان نہیں ہونا چاہیے لیکن مزار کے تقدس کی پامالی تو کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…