ن لیگ میں 70 فیصد لوگ نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ نہیں کھڑے،دیگر لوگ بھی یہ کام کریں گے، تہلکہ خیز دعویٰ

4  اکتوبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی، اپوزیشن نواز شریف کے بیانیے کاساتھ نہیں دے گی،جس طرح ابو بچائو مہم ناکام ہوئی انتشار پھیلا ئومہم بھی ناکام ہوگی۔ وفاقی وزیر فواد  چوہدری

نے کراچی میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آگئی، پیپلزپارٹی کو مولانا فضل الرحمان جیسے رہنما کے تحت کام کرنا پڑرہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اب جلسوں کے لیے مدرسے کے بچوں کا سہارا لینا پڑرہا ہے، پیپلزپارٹی اب بینظیر شہید کے قاتلوں کے ساتھ گزارہ کررہی ہے، مراد علی شاہ سے پوچھوں گا کہ مولانا کی قیادت میں کام کرنا کیسا لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں ن لیگ کے کارکن سڑکوں پر نکلیں، وہ چاہتے ہیں ان کے بچے مے فیئر میں ہی رہیں، جس طرح ابو بچائو مہم ناکام ہوئی انتشار پھیلا ئومہم بھی ناکام ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا وجہ ہے مولانا فضل الرحمان کے پاس اربوں روپے ہیں، سراج الحق بھی خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کے پاس پیسہ نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی فوج سے صرف یہ لڑائی ہے ان کی کرپشن کیوں نہیں چھپائی، ان کا عدلیہ اور فوج سے مسئلہ صرف کرپشن چھپانے میں معاونت کا ہے، اداروں سے جھگڑا صرف پیسہ بچانے کے لیے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب قانون اور چیئرمین نواز حکومت کے دور کے ہیں، نگراں حکومت ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے مل کر بنائی، چیئرمین نیب ن لیگ نے لگایا تھا، ن لیگ میں 70 فیصد لوگ نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ نہیں کھڑے، ن لیگ کے دیگر لوگ بھی نواز شریف کے بیانیے کو مسترد کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…