وزیر دفاع پرویز خٹک کا روس میں فوجی مشقوں کا معائنہ پاکستانی اور چینی دستوں کی پیشہ وارانہ کارکاردگی کو سراہا

27  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد  (  آن لائن ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی کے ہمراہ روس میں کثیر الملکی کیوکاز فوجی مشقوں کا معائنہ کیا اور پاکستانی و چینی فوجی اہلکاروں سے ملاقات بھی کی، جنگی مشقیں گزشتہ روز اختتام پذیر ہوئیں۔ ترجمان پاک فوج کے

مطابق کثیرالملکی فوجی مشقیں 2020 روسی شہر آستر کھان میں منعقد ہوئیں، چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی بھی وزیر دفاع کے ہمراہ تھے۔ وزیر دفاع نے مشقوں میں شریک پاکستانی اور چینی دستوں کے اہلکاروں سے ملاقات بھی کی اور ان کی پیشہ وارانہ کارکاردگی کو سراہا۔ گذشتہ روز اختتام پذیر ہونے والی مشقوں میں روس، بیلاروس سمیت دیگر ممالک کے دستے شریک ہوئے، بھارت نے تکنیکی تربیت نہ ہونے کے سبب مشقوں سے راہ فرار اختیار کر لیا، بھارتی فوجی حکام کی جانب سے مشقوں میں شرکت نہ کرنے کا بہانہ کورونا وائرس کو بنایا گیا۔ یاد رہے کہ جنگی مشقیں 21 ستمبر سے شروع ہوئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…