سرکاری یونیورسٹیز کھولنے کی پالیسی فائنل بڑے فیصلے کر لئے گئے

10  ستمبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی )حکومتی فیصلے کے مطابق پندرہ ستمبر سے سرکاری یونیورسٹیز کھولنے کی پالیسی فائنل، ایچ ای سی کی ہدایت پر صرف 30 فیصد طلبا ء کو یونیورسٹی بلایا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پندرہ ستمبر سے سرکاری یونیورسٹیز کھولنے کی پالیسی فائنل کرلی گئی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت پر صرف 30 فیصد طلبا ء کو یونیورسٹی بلایا جائے گا ، یونیورسٹیوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے لئے پندرہ ستمبر سے کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یونیورسٹیوں میں بی ایس آنرز کے صرف پہلے اور ساتویں سمیسٹر کی کلاسز ہوں گی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق دوسرے، تیسرے، چوتھے، پانچویں اور چھٹے سمیسٹر کی کلاسز آن لائن ہوں گی، یونیورسٹیوں کے ہاسٹلز صرف ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے لئے کھولے جائیں گے، آئندہ سال جنوری میں یونیورسٹیوں کے دیگر سمیسڑز کے طلبا ء کی کلاسز کا اجرا ء ہوگا ، ایم فل، پی ایچ ڈی سکالرز اور ساتویں سمیسٹر کے علاہ دیگر طلبا پر یونیورسٹی میں داخل ہونے پر پاپندی ہوگی۔یونیورسٹیوں کے کلاس روم میں ہونے والے لیکچرز بیک وقت آن لائن بھی ہوں گے ، یونیورسٹی نہ آنے والے طلبا ء فزیکل کلاسز لینے والے طلبا ء کے ساتھ ہی آن لائن کلاسز لیں گے، یونیورسٹیوں میں ماسٹرز ڈگری کلاسز کے لئے صرف چوتھے سمیسٹر کے طلبا ء حاضر ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…