ن لیگ سے ش لیگ الگ ہونے جارہی ہے 30دسمبر کے بعد کیاہوگا؟ شیخ رشید نے بڑی پیشگوئی کردی

10  ستمبر‬‮  2020

راولپنڈی( آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہے کہ ن لیگ سے ش لیگ الگ ہو جائے گی۔ نوازشریف نے نہیں آنا تھا اور انہوں نے یہ ثابت بھی کردیا۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مزید برے حالات آ رہے ہیں۔30دسمبر تک اپوزیشن کے حالات خراب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے ش لیگ الگ ہوجائے گی اور شہبازشریف لیگ الگ ہونے سے بھی عمران خان کی حکومت کوئی خطرہ نہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے آل پارٹیز کانفرنس کے متعلق وزیرریلوے نے کہا اے پی سی اور رہبر کمیٹی کی ناکامی کا اعلان کرتا ہوںکہ حزب اختلاف کی جماعتوں متفق نہیں ہیں نہ یہ حکومت کے خلاف کوئی بڑا قدم اٹھا سکتے ہیں نہ یہ عمران خان کا کچھ بگاڑ سکتے ہیں ، مولانافضل الرحمان صرف جلسہ جلسہ کر رہے ہیں اور اپوزیشن کی اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش ہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے حالات اور بھی برے ہونے والے ہیں۔ مریم نواز کی سیاست صرف لندن جانے تک کی بات پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی کوشش ہے کہ باہر جانے دیا جائے۔ نوازشریف نے نہیں آنا تھا نہ آئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا کچھ نہیں بگڑے گا۔

پی ٹی آئی حکومت 3سال مزید عوام کی خدمت کرے گی انہوں نے کہا کہ نواز شریف پچھلے 10 ماہ سے سیر و تفریح کر رہے ہیں لیکن واپس نہیں آرہے، انہوں نے نہیں آنا تھا اور آج انہوں نے ثابت کردیا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ کراچی میں وزیراعظم نے وہی کیا جو وزیراعظم کو کرنا چاہیے تھا، مرکز اور صوبے کو مل کر کام کرنا چاہیے، یہ بحث نہیں کرنی چاہیے کہ ایک روپیا کس نے دیا دو روپے کس نے دیے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…