سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت دیگر ملزمان پر فر د جرم عائد

7  ستمبر‬‮  2020

لاہور ( آن لائن )  لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد پر فرد جرم عائد کر دی۔ پیر کو احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری

فواد حسن فواد کے اہلخانہ  سمیت دیگر  ملزمان جن   فواد حسن فواد، رباب حسن، وقار حسن اور انجم حسن شامل ہیں پر فر د جرم عائد کر دی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے گواہان کو طلب کر لیا۔ عدالت نے بریت کی درخواستیں واپس لینے پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔رواں سال کے آغاز پر لاہور ہائی کورٹ نے کوئی بھی غیر قانونی پراپرٹی ثابت نہ ہونے پر فواد حسن فواد کی ضمانت منظور کر لی تھی۔لاہور ہائی کورٹ کے ججز جسٹس طارق عباسی اور جسٹس چوہدری مشتاق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فواد حسن فواد کی ضمانت کا چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ فواد حسن فواد 1 سال اور 7 ماہ جیل میں قید رہے۔ فواد حسن فواد سمیت دیگر ملزمان پر ابھی تک فرد جرم بھی عائد نہیں کی گئی۔ فواد حسن فواد، کیخلاف جاری کیس میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ملزم کیخلاف کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا کہ اس نے پراپرٹی خریدی، فروخت یا منتقل کی ہو۔عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ جن لوگوں کے نام پر جائیدادیں ہیں ان کو گرفتار ہی نہیں کیا گیا۔ جن  کے نام پر اثاثے ہیں، انہیں ریفرنس میں نامزد کیا گیا۔ریفرنس میں کوئی بھی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا کہ اثاثے فواد حسن فواد کے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…