پورے ستمبر کا موسم کیسا رہے گا؟ بارشوں اورد رجہ حرارت سے متعلق آئوٹ لک رپورٹ جاری

7  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ستمبر میں وسطی پنجاب اور مشرقی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان تاہم آزاد کشمیر میں معمول کے مطابق بارش کی پیش گوئی ہے اسی طرح بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے پہاڑی خطے میں اوسط سے کم بارش متوقع ہے ۔

روزنامہ 92میں عثمان علی کی شائع خبر کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہانہ موسمیاتی آئوٹ لک جاری کی گئی ہے جس میں ماہ ستمبر میں بارشوں اور درجہ حرارت کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے ، ستمبر کے حوالے سے جاری کی گئی آئوٹ لک کے مطابق اگست کے مہینہ میں بحیرہ عرب سے آنے والی نمی کے باعث سندھ کی ساحلی پٹی پر شدید بارشیں ہوئیں ، ستمبر کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے نمی ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں کی جانب منتقل ہونی کی توقع ظاہر کی ، ستمبر کا پہلا حصہ دوسرے حصہ کی نسبت زیادہ گیلا رہنے کا امکان ہے ، ستمبر میں بلوچستان اورسندھ کے جنوبی حصوں میں درجہ حرارت معمول زیادہ رہنے کاامکان ہے ، ستمبر کے وسط کے بعد سندھ اور بلوچستان کے روز انہ کے اوسط درجہ حرارت میں بھی اضافہ متوقع ہے ۔یاد رہے کہ اگست کے مہینے میں ملک بھر میں مون سون بارشیںہوئی تھیں جس کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…