یہ ہیں پاکستانی اور غریبوں کی خدمت کرنے والے، سہیل انور سیال کے گھر سے سونے کی کشیدہ کاری سے بنا فرنیچر برآمد

5  ستمبر‬‮  2020

پنگریو (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے گھر پر نیب کے دوسرے چھاپے کے بعد معروف صحافی عبید بھٹی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ سندھ کے صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے گھر سونے کے کام والا فرنیچر ملاحظہ کیجئے، وہ صوبہ جس کے علاقے تھر میں ہزاروں بچے بھوک سے مرتے ہیں، کروڑوں لوگ دو وقت کی روٹی کوترستے

ہیں، گزشتہ روز نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گھر میں چھاپہ مارا، فرنیچر کی مالیت کے لئے سونار طلب۔ دوسری جانب صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ نیب فرمائشی پروگرام کے تحت انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے میرے گھر پر چھاپہ اس کا حصہ ہے،میرے ہاتھ صاف ہیں نیب کو کوچھ نہیں ملے گا۔صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے دورہ بدین کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح کی رہائش گاہ پر ہنگامی میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کہ نام گھر کی چھان بین کی جا رہی ہے لاڑکانہ میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا جو کوچھ ہوا وہ غیر اخلاقی غیر انسانی اور غیر قانونی اور غیر سیاسی عمل ہے جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہ میرے والد صاحب کی خاندانی ملکیت ہے جو ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ ہے.ہم نیب کی اس طرح کی انتقامی کاروایوں کے باوجود مکمل تعاون کررہے ہیں نیب کو میرے گھر سے کچھ بھی ھاتھ نہیں آیا.سہیل انور سیال نے کہا میرے ھاتھ صاف ہیں نیب کے ہوالے سے میڈیا پر چلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں نیب کے چھاپوں کے دوران میں سیلاب زدہ اضلاع بدین عمر کوٹ میرپور خاص میں بحالی کہ کاموں میں مصروف ہوں. سہیل انور سیال نے کہا کہ حالیہ بارشون میں محکمہ انہار کے کسی افسر اور عملے کی کوتاھی کو برداشت نہیں کیا جائے گا جس نے بھی کوتاھی کی اس کے خلاف سخت کاروائی

ہوگی.سہیل انور سیال نے کہا بدین کی ایم این اے اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فھمیدہ مرزا نے مجھ پر الزام لگایا ہے کہ میں نے میر منور تالپور کی زمینوں کو بچانے کے لئے جو ایل بی او ڈی سیم نالے میں شگاف ڈالے ہیں جو بلکل بے بنیاد الزامات ہیں میں پہلے دن سے ہی پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ ان شگافوں کو بند کروانے میں کوشان

رہا ہوں اور اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے بڑا شگاف بند کردیا ہے. انہوں نے کہا عمران خان کے اڈھائی سالہ دور حکومت میں بحران ہی بحران ملے ہیں کروانا سیلاب بارشیں مہنگائی کا جن اس حکومت میں تیل چینی آٹے کا بحران بھی اسی حکومت کے دور میں آیا ہے.مصنوئی حکومت نے مصنوعی مہبگائی سے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…