عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ کیوں قبول نہ کیا؟ زورداربحث چھڑ گئی ، وزیر اعظم پر سنگین الزامات لگا دئیے گئے

5  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) یپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے استعفے کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ استعفی قبول نہ کرنا مضحکہ خیز ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تبدیلی اور انصاف کا نعرہ لگانے والی سلیکٹیڈ حکومت بے نقاب ہو چکی ہے، انہوں نے کہا ثابت ہوگیا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم مافیا اور عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں کی سرپرستی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا وزیراعظم کو فوری عاصم سلیم باجوہ کا استعفی قبول کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کے معاون خصوصی کی وضاحت اپنی جگہ لیکن معاملے کی آزادانہ تحقیقات بھی ناگزیر ہے،۔ انہوں نے کہا سلیکٹیڈ وزیراعظم کی کابینہ مسلسل اسکینڈلز کی زد میں ہے۔ انہوں نے کہا عاصم سلیم باجوہ کی شخصیت اب متنازعہ بن چکی ہے، معاون خصوصی کی حیثیت سے استعفی دیا گیا تو سی پیک اتھارٹی کی چیئرمین شپ سے کیوں نہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہا اس سے قبل تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا سے استعفے لئے گئے لیکن حقائق پر پردہ ڈال دیا گیا۔ انہوں نے کہا ۔آٹا چینی، ادویات، ماسک، پٹرول سمیت دیگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی بجائے انہیں ملک سے فرار کروایا گیا۔ نفیسہ شاہ نے کہا سلیکٹیڈ وزیراعظم کی کابینہ میں بیٹھے لوگ اب مشکوک بن چکے ہیں،۔ انہوں نے کہا سلیکٹیڈ کابینہ میں بیٹھے تمام لوگوں کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی سلیکٹیڈ وزیراعظم کا سلیکٹیڈ احتساب مسترد کرتی ہے۔ی٤

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…