’’ ہم کبھی نہیں جان سکتے کہ کچھ لوگ ہمارے امن کیلئے کیسی قیمت چکاتے ہیں‘‘ شاہد آفریدی کا شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ ناصر خالد کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین‎

4  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر کپتان شاہد خان آفریدی نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ناصر خالد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’درد کا نشتر ہے، جو خبر بن کر رگ و پے میں اتر جاتا ہے، جوان جسموں پر اوڑھی خاکی

وردیاں جب اپنے ہی لہو میں نہاتی ہیں تو پیچھے رہ جانے والوں کے آنسو کون گن سکتا ہے؟ اپنی زندگیوں کے زیروبم میں مبتلا ہم کبھی جان نہیں سکتے کچھ لوگ ہمارے امن کی کیسی قیمت چکاتے ہیں‘‘۔انہوں نے پیغام کے آخر میں ’’ہم شہدا کے مقروض ہیں کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔ واضح رہے کہ ۔ وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے جوان جب ملک پر کوئی بھی آنچ آتی ہے تو وہ اپنی جان دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے، ایسا ہی کچھ لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید نے کیا، وہ پاکستان کے امن و امان کے دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ وہ شمالی وزیرستان میں امن دشمنوں کی جانب سے کئے گئے دھماکے میں شہید ہو گئے۔ لیفٹیننٹ ناصر خالد آسٹریلیائی دفاعی فورس اکیڈمی کے گریجو ایٹ تھے، ان کے والد نے بھی شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ان کے والد پولیس کے محکمہ میں ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ لیفٹیننٹ ناصر خالد اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔ ان کے خاندان میں صرف ان کی والدہ تھیں۔ شہید لیفٹیننٹ کی اپنی والدہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہیں، جس پر صارفین ان کی والدہ کے لئے دعا کر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر دیں، پہلے ان کے شوہر ملک کی خاطر شہید ہوئے اور اب ان کا بیٹا اپنے پاک وطن کی خاطر شہادت کے رتبے پر فائز ہوا، یقیناً ان کی والدہ ایک عظیم خاتون ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…