عمران خان کاالزام براہ راست دھمکی اپوزیشن نے وزیر اعظم کا بیان قابل مذمت قرار دیدیا

3  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا اپوزیشن پر الزام قابل مذمت اور براہ راست دھمکی ہے۔ وزیر اعظم کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہاکہ وزیراعظم کا اپوزیشن پر الزام قابل مذمت اور برائے راست دھمکی ہے۔

نفیسہ شاہ نے کہاکہ سلیکٹیڈ وزیراعظم اس طرح کے بیانات دیکر اپوزیشن پر دبائو ڈالنا چاہتے ہیں، یہ سب کے سامنے ہے کہ پیپلزپارٹی نے فیٹف کی آڑ میں ترامیم دیکر بلز کی حمایت کی۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی فیٹف کی آڑ میں غیر قانونی اقدامات کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی ملکی سلامتی کے معاملے پر سلیکٹیڈ حکومت کے کسی دباو میں نہیں آئے گی۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ فیٹف کی آڑ میں بنا وارنٹس کے گرفتاری سمیت دیگر اقدامات کی شقیں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ سلیکٹیڈ حکومت چاہتی ہے کہ فیٹف کی آڑ میں انہیں ماورائے عدالت اور غیر قانونی اختیارات دیئے جائیں۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی واضح کر رہی ہے کہ جو قانون سازی وفاقی حکومت فیٹف کی آڑ میں کروانا چاہتی ہے وہ فیٹف کی شرائط ہی نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…