واپڈا پن بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ پیداوار پہلی بار ساڑھے 8ہزار میگاواٹ کی حد عبور

27  اگست‬‮  2020

لاہور( این این آئی)واپڈا پن بجلی گھروں کی پیداوار پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ساڑھے 8 ہزار میگاواٹ کی حد عبور کر گئی۔گزشتہ روز پیک آورزکے دوران واپڈا پن بجلی گھروں سے نیشنل گرڈ کو 8 ہزار 757 میگاواٹ بجلی مہیا کی گئی۔ اِس سے قبل پیک آوارز کے دوران واپڈا پن بجلی گھروں سے قومی نظام کو زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کرنے کا ریکارڈ8 ہزار 474میگاواٹ تھا جو گزشتہ سال 11ستمبر کو قائم ہوا تھا۔

تربیلا اور منگلا کے آبی ذخائر میں پانی کی بلند سطح، ارسا کی ہدایت پر آبی ذخائر سے پانی کا زیادہ اخراج اور واپڈا پن بجلی گھروں کا مثر آپریشن پیک آوارز کے دوران پن بجلی کی اِس ریکارڈ ساز پیداوار کی بنیادی وجوہات ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز پیک آوارز کے دوران تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے نیشنل گرڈ کو 3331 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی۔ تربیلا چوتھے توسیعی پن بجلی گھر سے1410 میگاواٹ، جبکہ غازی بروتھا سے 1450 میگاواٹ، نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن سے 870 میگاواٹ اور منگلا ہائیڈل سٹیشن سے 915میگاواٹ بجلی مہیا کی گئی۔ جبکہ باقی 781 میگاواٹ بجلی واپڈا کے دیگر پن بجلی گھروں سے مجموعی طور پر نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی۔واپڈا کے پن بجلی گھروں کی تعداد 22ہے جن کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 389میگاواٹ ہے۔ اِس وقت واپڈا دیا مر بھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور مہمند ڈیم کے تین بڑے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔جن کی تکمیل پر واپڈا پن بجلی کی پیداوار ی صلاحیت میں مزید ساڑھے 9 ہزار میگاواٹ اضافہ ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…