وفاقی وزیر شیخ رشید کا نمبر تو نہیں لگنے والا؟ نیب نے ایکشن لے لیا

26  اگست‬‮  2020

لاہور(نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب)نے وزارت ریلوے سے راولپنڈی ڈویژن میں گریڈ1سے 5تک ہونے والی بھرتی کے حوالے سے تمام تر ریکارڈ طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کو اس عمل میں من پسند افراد کوشارٹ لسٹ کرکے بھرتی کر نے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔وزارت ریلوے سے ریکارڈ طلب کرنے پر بعض افراد کا کہناہے کہ کہیں شیخ رشید کا نمبر تو نہیں آ گیا،

کیا نیب شیخ رشید کو بھی طلب کرنے والا ہے؟ دوسری جانب وفاقی وزیرر یلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے ہاتھوں پیروں پر انگوٹے لگوالو نیب ختم کردو،لوگ اپوزیشن کے لیے نہیں نکلیں گے،مولانا مدرسے کے بچے لے آئیں گے تو یہ دین کی خدمت نہیں، نوازشریف کو واپس لانے کے کابینہ کے فیصلے کے ساتھ ہوں،مجھے نہیں لگتا نواز شریف واپس آجائے،شہباز نواز دونوں اندر جا سکتے ہیں۔ وہ راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ مجھے کرونا سے صحت شاید طالبات کی دعاؤں سے ملی۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم سے کام لینا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایل ون کے اسی مہینے ٹینڈر لگ جائیں گے یا سات دن مزید بھی لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مانچسٹر سے 14آپریشن تھیٹر ہسپتال کا نقشہ چوری کرکے لایا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایل ون پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کا مشکور ہوں،ڈیڑھ سو سال سے ریل کی پٹڑی نہیں بنی۔انہوں نے کہاکہ ستر ارب روپے نالہ لئی پر لگانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نالہ لئی 26 ارب روپے کا منصوبہ تھا جسکی قیمت اتنی بڑھ گئی۔ انہوں نے کہاکہ ایک انٹرنیشنل یونیورسٹی چین کے فنڈ سے بناؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری یونیوسٹی میں سندھ کی طالبات نے بھی داخلہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہاکہ ہم نے بدمعاشوں کی گردنیں سیاسی طور پر اڑا دیں۔ انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف میں اپوزیشن بے نقاب ہوئی ہے،حکومت کو شکست نہیں ہوئی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…