اقرار الحسن اور ان کی ٹیم سرعام کو جان کا شدیدخطرہ معروف اینکر پرسن نے عوام سے بڑی اپیل کردی

28  جولائی  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن اقرار الحسن اور ان کی ٹیم سرعام کو جان کا خطرہ ، تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو پیغام میں اقرار الحسن نے کہا کہ ان کی اور اور ٹیم سرِعام کی جان خطرے میں ہے اور ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔

اس خطرے کے بیک گرائونڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اقرار الحسن نے بتایا کہ تین سال پہلے انہوں نے رینجرز کے ساتھ کارروائی کر کے ایک جعلی ڈی ایس پی اور اس کے گینگ کے اغوا برائے تاوان کے اڈے سے ہاتھ پیر بندھی لڑکیوں کو بازیاب کروایا تھا۔ بعدازاں معلوم ہو کہ یہ جعلی ڈی ایس پی تین مقدمات میں مطلوب ہے، پولیس نے ان مقدمات میں بھی اس کی گرفتاری ڈال کر عدالت میں پیش کیا لیکن اس ملک کے نظام انصاف کو سلام کہ تین سال بعد یہ رہا ہو گیا۔اقرار الحسن کے مطابق جعلی ڈی ایس پی نے رہا ہوتے ہی ان کی ٹیم کے اس کارکن کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس نے ہمیں اس ڈی ایس پی کے بارے میں بتایا تھا اور اب یہ اور اس کا گینگ ہماری جان کے درپے ہے۔اینکر پرسن نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی پاکستان کے لئے حاضر ہے لیکن اس پروگرام کی وجہ سے کسی اور کو نقصان پہنچے یہ ان کیلئے ناقابل قبول ہو گا۔اس شخص کے بارے میں کوئی بھی خبر ہو پلیز رینجرز یا پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دیجئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…