نواز شریف کالا کوٹ پہن کر پی پی کیخلاف عدالت جاتے تھے، بے نظیر بھٹو سے منسوب فحش تصاویر ہیلی کاپٹر سے پھینکی گئیں، ن لیگ کی ساتھ چلنے کی آفر پر اعتزاز احسن کا دھماکہ خیز جواب

22  جولائی  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، یہ بات پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی، انہوں کہا کہ ن لیگ نے کبھی وفاداری نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ میں ن لیگ کے ساتھ چلنے کی آفر پر اعتبار نہیں کرسکتا، انہوں نے پیپلزپارٹی کے قائدین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ن لیگ پر بھروسہ نہ کریں۔

پروگرام میں اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں شریف سمیت ان کے 7 بھائی تھے، باقی 6 بھائیوں کا کس کو معلوم ہے؟ انہوں نے کہاکہ اتفاق فاؤنڈری میں میاں شریف کے باقی کے 6 بھائی بھی برابر کے حصے دار تھے لیکن انہیں گورنر جیلانی اور ضیا الحق کی مدد سے سب کچھ ہڑپ کرنے کا موقع مل گیا۔ معروف قانون دان نے کہاکہ اپنے بھائیوں کو بھی نواز شریف نے دھوکہ دیا تو وہ کسی دوسری سیاسی جماعت کے ساتھ کیسے وفا کرسکتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کالاکوٹ پہن کر پیپلزپارٹی کے خلاف عدالت جاتے تھے، بے نظیر بھٹو سے منسوب فحش تصاویر بھی ہیلی کاپٹر سے پھینکی گئیں،ن لیگ کے ہی دور میں میموگیٹ اسکینڈل بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کبھی وفاداری نہیں کی، ن لیگ نے سینٹ الیکشن میں بھی جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے، اعتزاز احسن نے کہاکہ بجٹ منظور ہوگیا حالانکہ حکومت کو گرانے کا سب سے آسان طریقہ یہ تھا کہ بجٹ منظور نہ ہوتا۔انہوں نے اپنی جماعت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے ن لیگ سے ضمانتیں لینی چاہئیں، ن لیگ سے پیپلز پارٹی کا اتحاد لمبے عرصے تک نہیں چل سکتا، انہوں نے پارٹی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ن لیگ پر اعتبار نہ کرے۔  انہوں کہا کہ ن لیگ نے کبھی وفاداری نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ میں ن لیگ کے ساتھ چلنے کی آفر پر اعتبار نہیں کرسکتا، انہوں نے پیپلزپارٹی کے قائدین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ن لیگ پر بھروسہ نہ کریں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…