مشیروں اور خصوصی معاونین کی دہری شہریت اور اثاثوں کا معاملہ پیپلزپارٹی نے سوالات اٹھاتے ہوئے معاملے کو انتہائی حساس قرار دیدیا

19  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیروں اور خصوصی معاونین کی دہری شہریت اور بیرون ملک اثاثوں کا معاملہ، پاکستان پیپلزپارٹی نے سوالات اٹھاتے معاملے کو انتہائی حساس قرار دیدیا۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ دھری شہریت اور بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات نے پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

مشیروں کی اصلیت سامنے آنے کے بعد سلیکٹیڈ وزیراعظم بے نقاب ہو چکے ہیں۔نفیسہ شاہ نے کہا دھری شہریت کے خلاف بڑے دعوی کرنے والے سلیکٹیڈ وزیراعظم کی اپنی آدھی کابینہ دھری شھریت کی حامل نکلی ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے نااہل وزیراعظم دھری شہریت کے حامل کابینہ ارکان کے خلاف کیا کارروائی کر رہے ہیں؟ ۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ بیرون ممالک  سے وفاداری کا حلف اٹھانے والوں کو پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے، دیگر ممالک کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھانے والے پاکستان کے ساتھ کیسے مخلص ہو سکتے ہیں؟ ۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ اپوزیشن کو بیرون ملک جائیداد پر تنقید کرنے والوں کی اپنی اربوں روپے کی جائیداد نے عوام کی آنکھیں کھول دی ہیں۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ امریکی شہری معید یوسف کو قومی سلامتی سمیت حساس معاملات تک رسائی دینا انتہائی تشویشناک عمل ہے، وزیراعظم کے پٹرولیم کے مشیر ندیم بابر کی پٹرولیم کمپنیز میں شیئرز ہونا مفادات کا تصادم ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ دو نہیں ایک پاکستان کا دعوی کرنے والوں نے اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئی ارب پتی دھری شہریت ارکان کو لاکر کابینہ میں شامل کیا، ارب پتی کابینہ ارکان کا غریب عوام کے ساتھ کوئی سرو کار نہیں بلکہ مافیاز کے ساھ گٹھ جوڑ ہے، حالیہ رپورٹ نے پیپلزپارٹی کے خدشات کو درست ثابت کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…