سنتھیا امریکہ میں بھی بینک کرپٹ، وہاں کی بھی بھگوڑی ہے میرانشاہ جا کر کہتی ہیں پی ٹی ایم کی چھان بین کررہی ہوں پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا

17  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ امریکی خاتون سنتھیا کاویزا دومارچ کو ختم ہوگیا تھا ، دوجون کو ایکسٹینشن کیلئے اپلائی کررہی ہیں ،بزنس ویزا میں سنتھیا کی سرگرمیاں بزنس کے علاوہ سبھی کچھ ہیں،میرانشاہ جا کر کہتی ہیں پی ٹی ایم کی چھان بین کررہی ہوں ،سنتھیا امریکہ میں بھی بینک کرپٹ ہے، یہ وہاں کی بھی بھگوڑی ہے۔

جمعہ کو پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سرکاری وکیل نے وزارت داخلہ بیان دیا کہ کوویڈکی وجہ سے 31 اگست تک ایکسٹینشن ہو چکی ہے جو ویزے ایکسپائر تھے۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ سرکاری وکیل نے کہا کہ سنتھیا کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2 مارچ 2020 کو سنتھیا کا ویزہ ایکسپائر ہو چکا ہے،سنتھیا کو ویزا ایکسپائر ہونے پر 8 دن کی ایکسٹینشن ملی تھی۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ 2 مارچ کو ویزا ختم ہو گیا اور 2 جون کو ایکسٹینشن کے لیے اپلائی کر رہی ہیں،سنتھیا غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہ رہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ بزنس ویزا میں سنتھیا کی سرگرمیاں بزنس کے علاوہ سبھی کچھ ہیں،میران شاہ جاتی ہیں اور کہتی ہیں پی ٹی ایم کی چھان بین کر رہی ہوں۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ یہ حساس اداروں کا نام لیتی ہیں، کہ انکے ساتھ جا رہی ہوں، کیا یہ بزنس ویزا کی شرائط کا حصہ ہے؟۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ بزنس ویزا ایک رجیم ہے، اس میں ورک ویزا بھی شامل نہیں ہوتا،یہ کہتی ہیں میں ڈاکومنٹریز بنا رہی ہوں، وہ بھی بزنس ویزا کا حصہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ کل سنتھیا نے ایک بینک اکاؤنٹ کھلوایا ہے جس میں ساری جھوٹ گوئی کی ہے،بینک کو تمام تفصیلات جھوٹی بتائی ہیں۔

سنتھیا امریکہ میں بھی بینک کرپٹ ہے، یہ وہاں کی بھی بھگوڑی ہے،یہ خصوصاً پیپلز پارٹی کو داغدار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ سنتھیا کوئی کمسن نادان لڑکی ہے، ساری سمجھ بوجھ ہے،یہ ان قوتوں کے ساتھ سازباز ہے جو پاکستان اور پاکستان کے حکومتوں کے خلاف نبردآزما رہی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…