ق لیگ کی ناراضگی علیحدگی میں بدل جائے گی،شاہد خاقان عباسی نے اندر کی بات بتا دی

15  جولائی  2020

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف کسی غیرجمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے عوام کے سڑکوں پر آنے سے انتشار کا خطرہ ہے۔ پنجاب میں حکومت اکثریت کھو سکتی ہے مسلم لیگ ق کی ناراضگی علیحدگی میں بدل جائیگی۔ مسلم لیگ ن میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے

جس میں وزیراپناکام کرنا نہیں جانتے بلکہ دوسروں پر تنقید کرتے ہیں۔ حکومت ہمیں دھمکیاں نہ دے کارکردگی بتائے۔ پانی کا وزیر معیشت پر مناظرے کرنے کو کہتا ہے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان دھمکیاں دے رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں نہیں چھوڑیں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر حکومت قرضے لے کر ہی گزارہ کرتی ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن بھی این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ ہی چل رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز کے خلاف نیب انکوائری کی تیاری افسوسناک ہے۔ ہم حکومت کے خلاف کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اس وقت آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ ہر شخص اپوزیشن کی طرف دیکھ رہا ہے کہ ان کیا پالیسی ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں کو ئی گروپنگ نہیں ہے۔ پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے لیکن اختلافات نہیں ہوتے۔ کبھی کوئی حکومت اپوزیشن کے شور سے نہیں جاتی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہیں سب لوگ انہیں تسلیم کرتے ہیں۔ ان کے فیصلوں کو من و عن تسلیم کیا جاتاہے جبکہ ہر بڑے فیصلے میں نواز شریف سے رجوع کرتے ہیں۔ آج الیکشن کروا لئے جائیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا۔ اس حکومت سے کوئی امید نہیں ہے لیکن عوام کے سڑکوں پر آنے سے انتشار پیدا ہوتاہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لوگوں کو جمع کرنے کا بھی وقت ہوتا ہے نہ دیر کرنی ہے نہ ہی جلدی کرنا ہوتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے لوگوں کو جمع کرکے طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ہماری جماعت کے رہنماؤں نے ان کے دھرنے مٰیں شرکت کی لیکن ہم باقاعدہ طورپر ان کے ساتھ شامل نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت آسانی سے اکثریت کھو سکتی ہے۔ صرف دو اتحادیوں کے ساتھ چھوڑ جانے سے بات ختم ہو جائے گی۔ مسلم لیگ ق کی ناراضی علیحدگی میں بھی بدل سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…