ترک صدر کو آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کیلئے علماء سے مشورہ کرنا چاہیے تھا، معروف صحافی ہارون رشید نے ایسا کیوں کہا؟ جانئے

12  جولائی  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے صدر طیب اردوان نے آیا صوفیہ کو مسجد کی حیثیت میں بحال کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا، معروف تجزیہ کار ہارون رشید نے ترکی کے صدر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اردوان نے تاریخ رقم کرنے کا کہا تھا اس نے تاریخ رقم کر دی، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ہارون رشید نے اسلامی واقعات اور احادیث کا حوالہ دے کر اپنی رائے کا اظہار کیا،

انہوں نے کہا کہ ترک صدر اردوان کی جانب سے برما، مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمانوں پرظلم ڈھائے جارہے ہیں، اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے پر کہا کہ لیڈر شپ چلی گئی ترکوں کے پاس،عرب عوام، فلسطینی اس کے ساتھ جائیں گے،ہارون رشید نے کہاکہ اردوان برما والوں کیلئے روئے ہیں،ترک صدر پاکستانیوں کے ہیرو ہیں،وہ کشمیریوں کے لیڈر ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ طیب اردوان فرشتہ ہیں، ان پر اعتراضات بھی ہیں، ترک صدر کے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے فیصلے سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، اس موقع پر ہارون رشید نے کہا کہ ایسا کرنے سے قبل ترک صدر کو علماء سے مشورہ کر لینا چاہیے تھا، ان ہی چیزوں کے لئے اللہ کا حکم ہے کہ سچے اہل علم سے مشورہ کیا کرو۔ ہارون رشید نے پروگرام میں ترک صدر سے جلد ملاقات کا عندیہ بھی دیا۔  ترکی کے صدر طیب اردوان نے آیا صوفیہ کو مسجد کی حیثیت میں بحال کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا، معروف تجزیہ کار ہارون رشید نے ترکی کے صدر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اردوان نے تاریخ رقم کرنے کا کہا تھا اس نے تاریخ رقم کر دی، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ہارون رشید نے اسلامی واقعات اور احادیث کا حوالہ دے کر اپنی رائے کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ترک صدر اردوان کی جانب سے برما، مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمانوں پرظلم ڈھائے جارہے ہیں، اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے پر کہا کہ لیڈر شپ چلی گئی ترکوں کے پاس،عرب عوام، فلسطینی اس کے ساتھ جائیں گے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…