وفاقی وزیر غلام سرور کیخلاف اثاثہ جات کیس میں نئی پیشرفت،نیب کواہم دستاویزات مل گئیں

12  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کیخلاف اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت ہو ئی ہے۔محکمہ ریونیو راولپنڈی نے غلام سرور خان کے اثاثوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا۔وفاقی وزیر غلام سرور، انکی اہلیہ اور بچوں کی زرعی، کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔نیب نے ایف بی آر اور الیکشن کمیشن سے غلام سرور خان کا ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق تمام اداروں سے ریکارڈ ملنے کے بعد غلام سرور خان کے اثاثوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔خیال رہے کہ غلام سرور خان قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59 راولپنڈی 3 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے ہیں اور اس وقت کابینہ میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی ہیں۔اس سے قبل بھی وہ مختلف ادوار میں وفاق اور صوبہ پنجاب میں وزیر رہ چکے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…