بہاولپور صوبہ بحالی کی تحریک چلانے کا اعلان، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی بھی حمایت کر دی گئی

10  جولائی  2020

بہاول پور(آن لائن) جماعت اسلامی اور تحریک صوبہ بہاول پور،جے آئی کسان نے سیکرٹریٹ کو مسترد کرتے ہوئے بہاولپور صوبہ بحالی کی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنو بی پنجاب سید ذیشان اختر،چیئر مین تحریک صوبہ بہاول پور و جے آئی کسان جام حضور بخش لاڑ،کسان اتحاد کے ضلعی صدر چوہدری عبدالمطلب،ضلعی صدر انجمن کاشتکاران عبدالرحمن نے پریس کلب میں پریس کانفرنس

سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا جماعت اسلامی کا منشور ہے،قیام پاکستان کے بعد ریاست بہاولپور نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دیا،ون یونٹ ختم کے بعد بہاولپور کے صوبے کی آئینی حیثیت بحال نہیں کء گئی،ہمارے نمائندوں نے اس وقت ہمارا ساتھ نہیں دیا اور عوام کا مقدمہ اسمبلی میں ہار گیے،جماعت اسلامی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹرسید وسیم اختر مرحوم نے پنجاب اسمبلی میں صوبہ بحالی کے حوالے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے آواز بلند کی۔انہوں نے کہا کہ ہم بہاولپور کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے کی بھی حمایت کرتے ہیں،حکومت نے سات سو دن پہلے اعلان کیا تھا کہ سو دن میں صوبہ بحال کرے گے،موجودہ سیکرٹریٹ آدھا تیتر آدھا بٹیر والا معاملہ ہے جس کو بہاول پور کی عوام مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور کو موٹر وے سے الگ کر دیا اور سپیڈو بس سروس کو ڈیرہ غازی خان لے گئے ہم ملتان کی مخالفت نہیں کر تے مگر اپنے حقوق سے کبھی دستبردار نہیں ہو سکتے بہاولپور کا صحت، ترقی اور دوسرا بجٹ پہلے ہی کم کر دیا گیا۔ جماعت اسلامی کل اے پی سی کانفرنس بلائے گی جس میں صوبہ بہاولپور کے حوالے سے اپنا ایجنڈا پیش کیا جائے گا اور عید الضحی کے بعد بہاول پور صوبہ بحالی کے لیے زوردار تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور یہ تحریک صوبہ بحالی تک جاری رہے گی۔جام حضور بخش لاڑ نے کہا کہ آج سیاسی مسخرے یہ بات کرتے ہیں کہ تین

اضلاع پر صوبہ نہیں بن سکتا ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان تین اضلاع پر پوری ایک ریاست تھی جس کا اپنا نظام تھا اپنی کرنسی تھی اور اس کا نظام کامیابی کے ساتھ کئی سو سال تک چلتا رہا ہم ان سیاسی مسخروں کو کہتے ہیں کہ پاکستان کے نقشہ سے بہاول پور کو نکال کر دیکھے تو ان کو پتا چکے گا کہ اگر بہاول پور ریاست پاکستان میں ضم نہ ہوتی پاکستان کی جغرافیائی تکمیل ہی ممکن نہیں تھی پاکستان کو معاشی طور پر استحکام دینے والی ریاست بہاول پور میں آج چولستان کی زمینیں غیر چولستانیوں میں ریوڑیوں کی طرح تقسیم کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ایک ماہ قبل کسانوں سے 1400 روپے من کے حساب سے گندم خریدنے والے حکمران بتائے کہ آج آٹا مہنگا اور ناپید کیسے ہو گیا اب تو قوم دعا کرتی ہے کہ ہمارے وزیر اعظم کسی چیز کا نوٹس نہ لیں کیونکہ جس کا نوٹس عمران خان لے لیں وہ چیز برباد ہو جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…