پائلٹ لائسنس معاملہ؛ یورپی یونین ایئر سیفٹی ریگولیشن نے سی اے اے کے ساتھ میٹنگ بلالی

9  جولائی  2020

کراچی(این این آئی)یورپی یونین ایئرسیفٹی ریگولیشن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ اہم میٹنگ برسلز بیلجیئم میں طلب کرلی۔پاکستان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری پائلٹس اور انجینئرز کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر یورپی یونین ایئر سیفٹی ریگولیشن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ اہم میٹنگ برسلز بیلجیئم میں طلب کی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریگولیٹری،ڈائریکٹر ایئر وردی نیس اور ڈائریکٹر فلائٹ اسٹیندرڈ ٹیلی فونک میٹنگ میں شرکت کریں گے،برسلز میں منعقد ٹیلی فونک میٹنگ کی سربراہی یورپی یونین ائر سیفٹی ریگولیشن کے فلپ کورنیلس کریں گے۔ٹیلی فونک میٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگی،ٹیلی فونک میٹنگ میں یورپی یونین ایئر سیفٹی ریگولیشن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پائلٹوں اور انجینئرز فضائی میزبانوں کو جاری ہونے والے لائسنس کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔میٹنگ کے ایجنڈے میں سول ایوی ایشن کی جانب سے لائسنس کے اجرا کے طریقہ کار پر بھی وضاحت مانگی گئی ہے، اس تناظر میں 21 جولائی تک جاری ہونے والے لائسنسز کے حوالے سے بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں، پاکستانی پائلٹوں کے مشکوک لائسنس کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعدیورپی یونین نے پہلے ہی6 ماہ کی پروازوں کی بندش کر رکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…