غیر متحدہ اپوزیشن جتنی ایڑھیاں رگڑ لے، یہ کام ضرور ہو گا،فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا

8  جولائی  2020

لاہور (این این آئی ) صوبائی وزیر ِاطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک دفعہ پھر اے پی سی کے ذریعے متحدہ اپوزیشن اور عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کرنے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اے پی سی بلائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر متحدہ اپوزیشن جتنی ایڑھیاں رگڑ لے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایسے سیاسی پیراسائٹ ہیں جو اپنے مہربان کا خون چوس کر چھوڑ دیتے ہیں،مولانا شاید یہ حقیقت ماننے کو تیار نہیں کہ انکا سیاسی کیریئر اپنے اختتام کو پہنچ چکا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے مولانا ہر پارٹی کے ساتھ ملکر حکومت کو ناکام ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں،لیکن مولانا فضل الرحمان کو ہر اے پی سی میں جگ ہنسائی اور رسوائی ہی ملی ہے، نام نہاد متحدہ اپوزیشن کی صفوں میں پھوٹ اور ایک دوسرے پر بے اعتباری سب کے سامنے ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئی اور عوام کے اعتماد پر قائم ہی وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک دفعہ پھر اے پی سی کے ذریعے متحدہ اپوزیشن اور عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کرنے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اے پی سی بلائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر متحدہ اپوزیشن جتنی ایڑھیاں رگڑ لے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایسے سیاسی پیراسائٹ ہیں جو اپنے مہربان کا خون چوس کر چھوڑ دیتے ہیں

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…