سنتیھا رچی نے بے بنیاد، من گھڑت و بیہودہ الزامات لگائے سینیٹر رحمان ملک نے امریکی شہری کو5ارب ہرجانے کانوٹس بھجوادیا

23  جون‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے سنتیھا رچی کو بے بنیاد، من گھڑت و بیہودہ الزامات لگانے پر پانج ارب روپے ہرجانے کا تیسرا نوٹس بھجوادیا ہے ۔رحمان ملک کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنتھیا رچی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے سامنے سینیٹر رحمان ملک کیخلاف بے بنیاد، من گھڑت اور بیہودہ الزامات لگائے۔

سنتھیا رچی جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے اور اسکا ایک بیان دوسرے بیان کی نفی کرتا ہے، سنتھیا رچی کا الزام کہ سابق وزیراعظم بے نظیر سے متعلق باتیں انہیں رحمان ملک نے بتائیں جھوٹ و بدنیتی پر مبنی ہے، سینیٹر رحمان ملک کی سنتھیا رچی کیساتھ کبھی اسطرح کی کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے، سینیٹر رحمان ملک اسطرح بیہودہ و غیر مہذب الزامات و گفتگو کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے، سنتھیا رچی کی کسی بھی الزام میں کوئی حقیقت نہیں ہے بلکہ جھوٹ کا پلندہ ہے، امریکی خاتون نے من گھڑت، بے بنیاد اور نازیبا الزامات لگا کر سینیٹر رحمان ملک کی قومی و بین القوامی ساکھ مجروح کی، امریکی خاتون پندرہ دن کے اندر اپنے من گھڑت و بیہودہ الزامات اسی طرح پریس کانفرنس میں واپس لیکر غیرمشروط معافی مانگے اور پانچ ارب ہرجانہ ادا کرے،نوٹس کے مطابق امریکی خاتون نے سب سے پہلے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کیخلاف نازیبا الزامات لگاکر پیپلز پارٹی سمیت ہر پاکستانی کو مجروح کیا، سینیٹر رحمان ملک نے بطور چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سنتھیا رچی کے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کیخلاف الزامات پر نوٹس لیا، سنتھیا رچی نے نوٹس لینے کے ردعمل میں انکے خلاف یکے بعد دیگرے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری رکھا ہے، سنیٹر رحمان ملک سنتھیا رچی کی کسی بھی بیہودہ الزام کا براہ راست جواب نہیں دینگے، سینیٹر رحمان ملک سنتھیا رچی کو عدالت کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…