پختون قوم ایک محب وطن قوم ہے اور اپنے ملک کے دفاع میں اپنا خون بہانے سے بھی دریغ نہیں کرے گی، حکومت نے پی ٹی ایم قیادت کو مذاکرات کی دعوت دے دی

14  جون‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر دفاع پرویز خٹک نے تمام متنازع مسائل کے حل کیلئے پی ٹی ایم رہنمائوں کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔اپنے جاری ایک بیان میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم صوبہ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھتے ھیں اور ہمیں اجتماعی طور پر صوبے کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہئے،پختون قوم ایک محب وطن قوم ہے اور اپنے ملک کے دفاع میں اپنا خون بہانے سے بھی دریغ نہیں کرے گی،

سابقہ فاٹا کے عوام کو قومی دہارے میں لانے کے لئے ان اضلاع کو صوبے میں ضم کردیا گیا تھا،یہ اضلاع کے عوام تعلیم ، صحت کی بنیادی سہولیات، مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کے سلسلے میں باقی ملک سے پسماندہ تھے،اب وقت آگیا ہے کہ ان کی ترقی کے لئے سیاسی محاذ آرائی کے بجاے اجتماعی طور پر کام کریں،پرویز خٹک نے میں پی ٹی ایم کی قیادت کو دعوت دی کہ وہ ٹیبل پر بیٹھیں اور اپنے تحفظات بتائیں تاکہ ان پر تبادلہ خیال کر کے انھیں حل کیا جائے، ملک ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے جس میں عالمی وبائی بیماری سے عوام کو سامنا کرنا پڑ رھا ہے،کورونا وائرس وبائی مرض نے نہ صرف ملکی معیشت بلکہ پاکستان کے لوگوں کی زندگیوں کو بھی تباہ کردیا ہے،اس کی تیزی سے پھیلنے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے،ملک میں خاص طور پر صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیاسی عدم استحکام لوگوں کی پریشانیوں میں اصافہ کرے گا۔  پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم صوبہ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھتے ھیں اور ہمیں اجتماعی طور پر صوبے کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہئے،پختون قوم ایک محب وطن قوم ہے اور اپنے ملک کے دفاع میں اپنا خون بہانے سے بھی دریغ نہیں کرے گی، سابقہ فاٹا کے عوام کو قومی دہارے میں لانے کے لئے ان اضلاع کو صوبے میں ضم کردیا گیا تھا،یہ اضلاع کے عوام تعلیم ، صحت کی بنیادی سہولیات، مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کے سلسلے میں باقی ملک سے پسماندہ تھے،اب وقت آگیا ہے کہ ان کی ترقی کے لئے سیاسی محاذ آرائی کے بجاے اجتماعی طور پر کام کریں

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…