طوفانی ہوائیں چلنے اور موسلادھار بارش سے کئی درخت گرگئے ملک بھر میں تیز آندھی کیساتھ بارشیں ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

8  جون‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملکہ کوہسار مری میں طوفانی ہوائیں چلنے اور موسلادھار بارش سے کئی درخت گرگئے، جس سے ایک موت بھی واقع ہوئی۔مری پولیس کے مطابق مری میں شوالہ روڈپرگورنمنٹ ہاوَس کےسامنےدرخت گرگئے، جس کے باعث ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مری پولیس کے مطابق بجلی کی تارٹوٹنے کے باعث مری شہر اور گردونواح میں بجلی بند ہوگئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں شام کے بعد خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔جنوبی پنجاب اور سندھ کے بعض اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض مقامات پر بارش بھی ہوئی۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب کے اضلاع جہلم میں 14 ملی میٹر، منڈی بہاؤالدین میں 04 ملی میٹر، اسلام آباد میں 07 ملی میٹر، لاہور میں 05، کشمیر کے اضلاع گڑھی دوپٹہ میں 11 ملی میٹر اور راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…