اسلام آباد میں سختیاں بڑھادی گئیں ماسک نہ پہننے پر کتنا جرمانہ اور سزا ہوسکتی ہے؟جانئے

31  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام عوامی جگہوں پر ماسک پہننا،منہ ڈھانپنا اب لازم قراردیدیاگیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹس،عوامی مقامات مساجد،پبلک ٹرانسپورٹ،لاری اڈہ،گلیوں،سڑکوں، دفاتر میں چیکنگ ہوگی۔

مجسٹریٹ تین ہزار تک جرمانے اور دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔دوسری جانب ڈی سی حمزہ شفقات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان گائیڈ لائینز پر مکمل عمل درآمد کروایا جائیگا۔ حمزہ شفقات نے کہاکہ جو لوگ ماسک نہیں پہن سکتے وہ کم از کم اپنے منہ کو ضرور ڈھانپیں۔حمزہ شفقات نے کہاکہ منہ کور کیے بغیر دیکھے گئے شہریوں کو جرمانہ کیا جائے گا،پہلے کوشش کریں گے سخت کارروائی کی بجائے عوامی آگاہی کی طرف جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ماسک کی دستیابی کے حوالے سے بھی اقدامات کیے گئے ہیں،مزید بھی منگوائے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اب سب کے لئے فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عوامی رش کی جگہوں پر، مساجد ، بازار، شاپنگ مالز میں ماسک پہننا لازمی ہے ، معاون خصوصی نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ، ریل گاڑی اور ہوائی سفر میں بھی ماسک لازمی ہے ،ہم نے گائیڈلائنز کا دوبارہ جائزہ لیتے ہوئے ماسک پہنا لازمی قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…