وزیراعظم عمران خان پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر کیوں سامنے آگئےہیں ؟وہ کونسی 9 کوالٹیز ہیں جس کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان ہر بحران سے پہلے سے زیادہ مستحکم اور مضبوط ہوکر نکلتے ہیں؟ معید پیرزادہ نے وزیراعظم عمران خان کی 9 کوالٹیز بتادیں

20  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر کیوں سامنے آگئےہیں ؟وہ کونسی9 کوالٹیز ہیں جس کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان ہر بحران سے پہلے سے زیادہ مستحکم اور مضبوط ہوکر نکلتے ہیں؟ معید پیرزادہ نے وزیراعظم عمران خان کی 9 کوالٹیز بتادیں۔سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار معید پیرزادہ نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہنا تھا کہ میں ان کے بارے میں

کچھ معلومات آپ کے سامنے رکھوں گا تاکہ آپ کو سمجھ آ سکے کہ وزیراعظم کیسے بحرانوں اور ہر قسم کے کرائسز کے بعد پہلے زیادہ طاقتور اور مضبوط ہو کر نکلتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے مطابق وزیراعظم کے پاس کوئی اتھارٹی نہیں بچی ، پاکستان کے میڈیا کا بڑا حصہ ، لکھنے لکھانے والے، جو انگریزی اخبارات کے ادارئیے لکھنے والے ہیں، انکے حساب سے تو وزیراعظم عمران خان کی مورل اتھارٹی کب کی ختم ہوچکی ہے، آخری دموں میں ہے۔معید پیرزاد کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وباء کے بحران میں پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم نظر آئے ہیں ۔ اس کے پیچھے وجوہات آپ کیساتھ شیئر کروں گا ۔ معید پیرزادہ نے وہ 9 کوالٹیز بتائیں جو ہر کامیاب شخص میں موجود ہوتی ہیں اور وزیراعظم عمران خان میں بھی یہ کوالٹیز موجود ہیں۔پہلی کوالٹی ، کامیاب لیڈر وہ ہے جس کے پاس ویژن ہے اور مقصد ہے۔ اسکے اندر ایک موٹیویشن ہے کہ میں نے اس چیز کو اچیو کرنا ہے۔وہ زندگی میں کچھ بڑا کرنا چاہتا ہے ۔ دوسری کوالٹی کے مطابق وہ انتہائی ایماندرا اور دیانت دار ہوتا ، اور یہ سب اس کی شخصیت میں چھلکتا نظر آتا ہے ۔ تیسری کوالٹی یہ ہے کہ اس کی خود اعتمادی اس قدر بہترین ہوتی ہے کہ وہ اپنے چاہنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ چوتھی کوالٹی کے مطابق اس کے اندر اپنے مقصد کو پانے کی کمٹمنٹ ہوتی ہے اور

وہ اپنے مقصد کے حصول کیلئے کوشش میں لگا رہتا ہے ۔ پانچویں کوالٹی اس کے اندر بہترین کمیونیکیشن سکل ہوتی ہیں وہ لوگوں کو اپنے آئیڈیا اور ویژن تک لے کر جاتا ہے اور بار بار کمیونیکٹ بھی کرتا،ری انفورس کرتا رہتا ہے ۔ چھٹی کوالٹی خوداحتسابی اور شفاف پرنسپل کنڈکٹ ، اس کے آگے پیچھے دائیں بائیں جو بھی ہو رہا لیکن وہ خود ذاتی طور پر صاف شفاف ہے۔ ساتوی کوالٹی کے مطابق اس میں عاجزی کا

ایک خزانہ ہوتا ہے ، وزیراعظم سے کئی ملاقاتوں میں کئی بار سخت ترین سوالات کی بوچھاڑ بھی کی لیکن وہ بڑے تحمل اور انکساری کے ساتھ ان کے جوابات دیتے رہے ، ماتھے پر کوئی شکن تک نہیں آئی ۔ آٹھویں کوالٹی ، لوگوں کے جذبات اور ان کے احساسات تک پہنچنا ، کرونا وائرس کی وباء کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کئی بار لاک ڈائون کی مخالفت کی کہ بار بار ان کے یہ الفاظ تھے کہ مجھے کرونا وائرس سے نہیں بلکہ لوگوں کے بھوکے رہ جانے کا غم کھائے جاتا ہے ، اور لاک ڈائون کے دوران انہوں نے

عوام کی ہر ممکن امداد کی کوشیں کی اور وہ احساس پروگرام کی صورت میں ابھی تک ملک بھر میں جارہی ہیں ۔ نویں کوالٹی کے مطابق کامیاب انسان میں لچک کا ہونا بہت ضروری ہے ، وزیراعظم عمران خا ن میں بہت زیادہ لچک پائی جاتی ہے ، ہر مشکل صورتحال میں وزیراعظم ایڈجسٹ کرجاتے ہیں ، ان دو سالو میں حکومت میں آتے ہیں انہیں بڑے بڑے بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ ہر مشکل کے بعد سرخرو ہو کر نکلے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…