’’”شہری ہروقت (لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ) کا ورد جاری رکھیں”‘‘ وزیراعظم کا بدھ سے30 ٹرینیں چلانےکا حکم۔۔۔شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

18  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے 30 ٹرینیں چلانے کی اجازت دے دی ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 20 مئی سے ٹرین آپریشن شروع کردیں گے، تمام ٹرینوں میں ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، مسافروں کے علاوہ کسی دوسرے شخص کوسٹیشن میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے حکومتی فیصلے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے

اعلان کیا کہ وفاقی حکومت نے فی الحال جزوی طور پر ٹرینیں چلانے کی اجازت دی ہے۔انہوں نےشہریوں کو ہر وقت(لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ) کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے، اگر صورتحال بہترر ہی اور20 تاریخ سے 31 مئی تک صورتحال میں بہتری نظر آئی تو یکم جون سے142تمام ٹرینیں چلادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمرا ن خان نے فی الحال 30 ٹرینیں چلانے کی اجازت دی ہے، اس حوالے سے 20مئی سے ٹرین آپریشن شروع کردیں گے۔خیبرمیل، عوام ایکسپریس،جعفرایکسپریس،علامہ اقبال ایکسپریس ودیگرٹرینیں چلائی جائیں گی۔دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے بیرون شہر ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ملنے کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے بس گاڑیاں چلانے سے انکار کر دیا ۔ ٹرانسپورٹرز نے موقف اختیار کیاکہ حکومت کی جانب سے جاری ایس اوپیز پر عملدرآمد ممکن نہیں ، سوشل ڈسٹنس کے نام پر ایک سیٹ چھوڑ کر دوسری سیٹ پر مسافر نہیں بٹھا سکتے۔ ٹرانسپورٹرز نے کہاکہ ایسے کرنے سے ہمارے اخراجات پورے نہیں ہوتے،پہلے ہی نقصان ہوچکا ، عید پر چھٹیوں پر آبائی علاقوں میں جانیوالے لوگوں کو شدید مایوسی کا سامنا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…