سٹیٹ بنک کے حکم پر عمران صاحب کے 23 خفیہ بنک اکاونٹس میں اربوں کھربوں کہاں سے آئے؟ نیب کو پوچھنے کی فرصت نہیں،عمران صاحب کو کن کن ممالک سے کن کن کرداروں نے خفیہ فنڈنگ کی؟ نیب پوچھنے کی جرات نہیں رکھتا، حیرت انگیز انکشافات کر دیئے گئے

15  مئی‬‮  2020

لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب کے ہر کیس اور ریفرنس کے پیچھے صرف آٹا چینی چور عمران صاحب کا فیس ہے ، نیب کا ذرائع سے خبر چلوانے کا مقصد صرف میڈیا ٹرائیل اور ہتک کرنا ہے ۔ شریف خاندان کے خلاف نیب کے نئے ریفرنس کی تیاری کی خبر پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ شریف خاندان کے خلاف ایک اور جھوٹا

ریفرنس بناکر بھی عمران صاحب کی کرپشن نہیں چھپے گی ۔نیب کو عوام کے آٹا چینی چوری میں 507 ارب کا عمران صاحب کا ڈاکہ نظر نہیں آتا ،شریف خاندان ، نواز شریف ، شہباز شریف مسلم لیگ ن کے خلاف جھوٹے ریفرنس بنا کر نیب نیازی گٹھ جوڑ کا جھوٹا بیانیہ اب نہیں بک سکتا ۔انہوںنے کہاکہ دو اڑھائی سال سے نیب نیازی گٹھ جوڑ شریف خاندان کو نشانہ بنائے ہوئے ہے ۔نیب نیازی گٹھ جوڑ ہرطرح کی دھونس، دھاندلی اور دباو کے باوجود ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا ۔پاناما سے شروع ہونے والا ڈرامہ گندے نالے سے ہوتا اب ذاتی گھر اور وراثتی جائیدادوں تک آپہنچا ہے۔نیب نیازی گٹھ جوڑ کو 90 سال کی ماں کے خلاف مقدمہ بناتے ہوئے بھی کوئی شرم و حیا نہیں آئی۔بنی گالہ کے بارے میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، وہ نیب کو نظر نہیں آئے گا ۔زمان پارک کا بذریعہ اے ٹی ایم بننے والا گھر نیب کو ہرگزدکھائی نہیں دے گا۔اسلام آباد میں غیرقانونی پلازے میں کروڑوںروپے کا فلیٹ عمران صاحب کو کیسے ملا، نیب نہیں پوچھے گا؟سٹیٹ بنک کے حکم پر عمران صاحب کے 23 خفیہ بنک اکاونٹس میں اربوں کھربوں کہاں سے آئے؟ نیب کو پوچھنے کی فرصت نہیں،عمران صاحب کو کن کن ممالک سے کن کن کرداروں نے خفیہ فنڈنگ کی؟ نیب پوچھنے کی جرات نہیں رکھتا۔نیب کو ہر کیس اور ہر فیس نوازشریف، شہباشریف، مریم نواز اور حمزہ شہبازاور پاکستان مسلم لیگ (ن)کا ہی دکھائی دیتا ہے ۔نیب نیازی گٹھ جوڑ کو جب کچھ نہیں ملا تو گھریلوخواتین اور گھروں تک کی اوچھی حرکتوں پر اترآیا ہے ۔مشرف کی سزائیں، نیب کے عقوبت خانوںسے مسلم لیگ (ن)اور اس کی قیادت کو ڈر نہیں لگتا ۔نوازشریف، شہبازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)نے عوام کی خدمت کی ، قوم کا پیسہ بچایا، نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن)نے اگر کرپشن کی ہوتی تو نیب نیازی گٹھ جوڑ سے ڈرتے۔کرپشن کا مال بچانے والے وزیراعظم ہاوس اور کابینہ میں بیٹھے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…