’’عید الفطر سے قبل تمام پاکستانیوں کی ملک میں واپسی کو یقینی بنایا جائے ‘‘ وزیراعظم آفس، وزارت خارجہ اور ایک چہیتے وزیر کی پرچی پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے شرط بننا قابل تشویش ہے، شہباز شریف نے طریقہ بتا دیا

15  مئی‬‮  2020

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو درپیش تکالیف اور پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی فوری وطن واپسی کے لیے اضافی اور خصوصی پروازیں چلائی جائیں ،حکومت جہاز چارٹر کرے لیکن عیدالفطر سے قبل بیرون ملک پھنسے تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی یقینی بنائی جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے ساتھ بھیڑ بکریوں کا سلوک بند کیا جائے ،مریض، بزرگ، طلبا، فیملیز اور بچوں سمیت دیگر پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریںوزیراعظم اور وزیر خارجہ کو احساس ہوتا تو اب تک یہ آپریشن مکمل ہو جاتا ،حکومت کی توجہ عوام کی مشکلات حل کرنے کے بجائے تقریروں، تسلیوں اور اپوزیشن کو فتح کرنے پر مرکوز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کے باہرلمبی قطاریں حکمرانوں کی بے حسی اور پاکستانیوں کی بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،ہر مرحلے پر پاکستان کی مدد کرنے والے پاکستانیوں کو سفاک حالات کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے ،وزیراعظم عمران خان کی بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے اب کمٹمنٹ کہاں ہے؟ ،حکومت کو یہ احساس بھی نہیں کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے پاس وسائل بھی ختم ہوچکے ہیں ،ان شکایات پر تشویش ہے کہ وزیراعظم آفس، وزارت خارجہ اور ایک چہیتے وزیر کی پرچی پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے شرط بنادی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پرچی سسٹم ختم کرکے فوری جامع حکمت عملی بنائی جائے ،بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے ساتھ یہ رویہ انتہائی قابل مذمت، قابل افسوس اور شرمناک ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…