امریکہ کیساتھ پاکستان کے طویل المدتی معاشی تعاون کے خواہاں شہباز شریف کا امریکی ناظم الامور کو جوابی خط سامنے آگیا

12  مئی‬‮  2020

لاہور ( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور سفیر پال جونز کو جوابی خط ارسال کر دیا ۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے مہینے کی مبارکباد پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔امریکی سفیر کو خط رمضان المبارک صبر، خیرسگالی اور سخاوت کے اوصاف کو فروغ دیتا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستان اور

امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کومضبوط بنانے میں آپ کی قابل قدر اور مثبت کردار کو سراہتے ہیں ۔کورونا کے خلاف ہماری مشترکہ جنگ میں امریکی تعاون قا بل تحسین ہے ۔ شہبازشریف نے کہا کہ وباء کے پیش نظر صحت کے بحران کے علاوہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے طویل المدتی معاشی تعاون کے خواہاں ہیں۔یہ نہایت ضروری ہے کہ دونوں ممالک بہتر مستقبل کے لئے مل کر کام کرتے رہیں ۔کورونا وباء سے نمٹنے میں بھرپور امریکی مدد پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فعال اور متحرک دوطرفہ تعلقات استوار ہیں جن کا ثبوت حالیہ بحران میں تعاون ہے ۔کورونا وباء سے امریکہ میں 80 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر بیحد افسوس ہے۔ امید ہے کہ دنیا بھر کے انسانوں کو کورونا وباء سے جلد نجات مل سکے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی فکر مندی اور فراخدلی لائق تحسین ہے۔شہبازشریف نے امریکی سفیر اور ان کے اہل خانہ کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا بھی اظہارکیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…