وزیر اعظم کے احساس پروگرام کے تحت تقسیم کی جانے والی رقوم ہڑپ کرنے کا انوکھا سکینڈل،تہلکہ خیز انکشافات

8  مئی‬‮  2020

فیصل آباد (ساوتھ ایشین وائر) فیصل آباد میں وزیر اعظم کے احساس پروگرام کے حوالے سے سے شدید ترین بد انتظامیوں کی شکایات آئی ہیں۔جہاں پی ٹی آئی کے ارکان اور آفس کوآرڈی نیٹرز احساس پروگرام کی رقوم چھینے جانے کی جھوٹی ایف آئی آر درج کرواکے رقم ہڑپ کر رہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ فیصل آباد کے حلقہ 109سے تحریک انصاف کے ایم این اے اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین فیض اللہ کموکا نے احساس پروگرام کے تحت رقوم تقسیم کرنے کی ذمہ داری اور کوآرڈی نیشن صرف اپنے منظور نظر اور رشتہ دار افراد کو دے رکھی ہے۔ جس کے لئے پارٹی کے بنیادی رکنیتی ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔اس بات کی شکایات سامنے آئی ہیں کہ مذکورہ رکن قومی اسمبلی عرصہ دراز سے مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث افراد کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ اور احساس کفالت پروگرام کی کوآرڈینیشن اورتقسیم کا ذمہ انہوں نے اپنے منظور نظر افراد کو دے رکھا ہے۔ یہ افراد مختلف اوقات میں احساس پروگرام کی رقوم چھینے جانے کی جھوٹی ایف آئی آر درج کرواکے رقم ہڑپ کر رہے ہیں۔گزشتہ دنوں ان کے ایک عزیز اور احساس پروگرام کے آفس کوآرڈینیٹرمحمد ساجدحسین نے فیصل آباد میں احساس پروگرام کے پانچ لاکھ روپے چھینے جانے کی جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ کوئی ایک ایف آئی آر نہیں ، بلکہ اس نوعیت کی متعدد ایف آئی آر درج کروائی جا رہی ہیں۔اور یہ سب افراد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین فیض اللہ کموکا کے قریبی عزیز ہیں۔ان کے دفتر سے اس پر تبصرہ کرنے کے لئے ان کا کوئی نمائندہ بات کرنے کو تیار نہیں تھا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…