خواتین میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ‘‘دس سال سے کم 253بچے کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ؟ افسوسناک صورتحال 

2  مئی‬‮  2020

کراچی(این این آئی)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے صوبے بھر میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں خواتین میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔مرتضی وہاب نے کورونا کے حوالے سے صوبے بھر کے اہم اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں خواتین میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی ہے کورونا کے

مجموعی کیسز کا 26 فیصد خواتین مریض ہیں۔انہوں نے بتایا کہ معصوم بچے بھی کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں، دس سال سے کم عمر کے 253 بچے کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ یہ اعداد و شمار بتانے کا مقصد یہ ہے کہ کورونا ہمارے گھروں میں گھس چکا ہے، کیونکہ ہم احتیاط نہیں کررہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے ہماری فیملی کے لوگ متاثر ہورہے ہیں، یاد رکھیں عوام کے تعاون کے بغیر کورونا وبا پر قابو پانا آسان نہیں ہے۔مرتضی وہاب نے کہاکہ پچھلے دو ماہ میں سندھ کے عوام نے حکومت کا بہت ساتھ دیا جسکی وجہ سے کورونا کے کیسز میں تیزی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کی پریشانیوں کا ادراک ہے لیکن یہ پریشانیاں اور مشکلات کسی کی جان سے زیادہ نہیں ہیں۔انہوں نے یہ کہا کہ انشااللہ بہت جلد معاشی مشکلات دور ہوں گی لیکن اس کے لیے ہمیں کورونا کے خلاف جنگ جیتنا ہوگی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…