پاکستان میں انتہائی افسوسناک صورتحال ، دھڑا دھڑ مریض سامنے لگے ملک میں کورونا سے مزید 13 اموات، جاں بحق افراد کی 421 ہوگئی

2  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان  میں کورونا سے مزید 24 اموات، ہلاکتیں 432 اور مجموعی کیسز 18822 ہوگئے۔ ملک بھر سے آج کورونا کے مزید 1123 کیسز رپورٹ ہوئے اور 24 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں۔ تفصیلات کے مطابق  آج کورونا وائرس سے اب تک مزید 24 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 432 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 18822 تک جا پہنچی ہے

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 172 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 122 اور پنجاب میں 115 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 16، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔قبل ازیں ملک میں کورونا وائرس سے اب تک مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 421 ہوگئی ، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 18662 تک جا پہنچی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ہفتہ کو ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 963 کیسز سامنے آئے ہیں اور 13 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 427 کیسز 4 ہلاکتیں،3پنجاب 514 کیسز 9 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 427 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7102 ہوگئی اور ہلاکتیں 122 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں مزید 41 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1341 ہوگئی ہے۔پنجاب سے اب تک کورونا کے مزید 514 کیسز اور 9 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کی۔ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 6854 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 115 تک جا پہنچی ۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق 768 زائرین، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدی اور 4075 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2206 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 365ہوگئی ہے جبکہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…