پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تیزی کیساتھ بڑھنے لگا ، مہلک وائرس سے مزید 15ہلاکتیں ، متاثرین کی تعداد میں بھی ہوشربا اضافہ ہونے لگا

27  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 292 ہو گئی ، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 13871 تک جا پہنچی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر سے کورونا کے مزید 553 کیسز سامنے آئے ہیں اور 15 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 341 کیسز 4 ہلاکتیں،

خیبر پختونخوا سے 120 کیسز 6 ہلاکتیں، پنجاب 80 کیسز 3 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 10 کیسز ، گلگت بلتستان سے 2 کیسز ، بلوچستان سے 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔صوبے میں کورونا کے مزید 341 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد 4956 ہوگئی اور اموات 85 تک جا پہنچی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کورونا کے 3946 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 24 کی حالت خراب ہے۔صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 53 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 925 ہوگئی ہے۔پنجاب سے کورونا کے مزید 80 مریض سامنے آئے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کورونا کے نئے کیسز کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 5526 اور ہلاکتیں 84 ہوگئی ہیں۔ترجمان کے مطابق 768 زائرین، 1923 تبلیغی ارکان، 86 قیدی اور 2749 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 1183 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مزید 10 کیسز سامنے ا?ئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔نئے کیسز سامنے آنے کے

بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 245 ہوگئی ہے، شہر میں اب تک وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں کورونا سے مزید 2 اموات سامنے ا?ئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے اور اس طرح صوبے میں مجموعی ہلاکتیں 13 ہوگئی ہیں۔بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 781 ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک

کورونا کے 177 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں پیر کو کورونا وائرس کے 120 نئے کیسز اور 6 اموات بھی سامنے آئیں، مزید 6 افراد کی ہلاکت کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 104 ہوگئی۔صوبائی وزارت صحت کے مطابق پشاور میں 4، مالاکنڈ اور باجوڈ میں ایک ایک شخص کورونا سے جاں بحق ہوا۔ صوبے میں مزید 120 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد کورونا مریضوں کی

مجموعی تعداد 1984 ہوگئی ہے۔خیبرپختونخوا میں اب تک 533 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان میں مزید 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 320 ہوگئی ۔محکمہ صحت کے مطابق مزید 3 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک 222 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔آزاد کشمیر میں اتوار کے روز مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 59 ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…