فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا ، انہوں نےکونسا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ؟ نجی ٹی وی چینل نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

27  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے کرپشن کی وجہ سے ہٹایا گیا ، نجی ٹی کا دعویٰ ۔ تفصیلات کے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نے دعوی کیا ہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو کرپشن کی وجہ سے عہد ے سے ہٹایا ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی گئی تھی جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فردوس عاشق اعوان نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے میڈیا کو جاری کیے جانے والے حکومتی اشتہارات سے 10فیصد کمیشن لینے کی کوشش کی ۔ دوسری جانب فردوس عاشق اعوان کی وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا،ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائےاطلاعات تعینات کردیا گیا۔قومی موقرے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ دیدیا گیا ہےجس کا نوٹیفکیشن تھوڑی دیر میں جاری کر دیا جائے گا۔واضع رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے پاس سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کا عہدہ بھی ہے۔اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں کہا کہ سیاسی مخالفین پہلے کہتے تھے انکوائری رپورٹ نہیں آئے گی لیکن عمران خان تحقیقاتی رپورٹ سامنے لے آئے، اب انکوائری کمیشن پر اعتراض جاری ہے لیکن اس میں بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ننجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو مبینہ کرپشن پر معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…