میڈیا اور اینکرز جھوٹے ہیں،اگر کسی کی اس بیان سے دلآزاری ہوئی ہو تو معافی چاہتا ہوں، مولانا طارق جمیل میڈیا اوراینکرز سے متعلق بیان پر معذرت کر لی

23  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا طارق جمیل نے معروف صحافی جاوید چودھری نے سوال کیا کہ آپ نے میڈیا، اینکرز اور ایک میڈیا مالک کو جھوٹا کہا ہے، تو سارا میڈیا تو جھوٹا نہیں ہے، کیا میں بھی جھوٹا ہوں، جس پر مولانا طارق جمیل نے کہاکہ نہیں، ایسی بات نہیں ہے،

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ نبی اکرمؐ کے پاس ایک آدمی آیا اس نے کہا کہ دنیا بھر کی برائیاں مجھ میں ہیں ان میں سے کون سی برائی چھوڑ دوں، جس پر نبی اکرمؐ نے کہا کہ آپ جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، اس شخص نے جھوٹ بولنا چھوڑا تو ایک ایک کرکے وہ تمام برائیوں سے بچ گیا۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرے کہنے کا مقصد یہ نہیں تھا کہ سو میں سے سو ہی جھوٹے ہیں، اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اگر میرے اس بیان سے کسی کی دلآزاری ہوئی ہے تو میں معافی چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل نے اپنی دعا میں کہا کہ عمران خان کو اُجڑا چمن ملا کہاں تک آبادکرے گا، بارش ہوئی آپ ﷺنے حضرت بلال ؓ سے کہا اذان میں کہو لوگ گھر میں نماز پڑھیں، وہ تو صرف کیچڑ تھا یہاں تو زندگی موت کا معاملہ ہے، اینکرز بیٹھے ہیں وزیر اعظم بیٹھے ہیں ہم کتنا جھوٹ بولتے ہیں،میں ہاتھ باندھ کر معافی چاہتا ہوں، ایک بڑے میڈیا مالک کو نصیحت کی جھوٹ نہ بولو اس نے کہا چینل بند ہو سکتا ہے جھوٹ بند نہیں ہو سکتا۔ ہم کرونا سے لڑ نہیں سکتے، یہ نہیں کہنا چاہیے، ہمیں دعا کرنی ہے، اللہ کی مدد مانگنی ہے۔صرف ہمارا میڈیا جھوٹا نہیں بلکہ پوری دنیا کا میڈیا جھوٹا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…