سڑ ک کنارے بکنے والے ماسک ہرگز مت خریدیں کیونکہ یہ۔۔۔!!! کورونا ٹاسک فورس کے ممبرنے عوام کو متنبہ کردیا

23  اپریل‬‮  2020

لاہور(این این آئی) وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بنائی گئی کورونا ٹاسک فورس کے ممبر پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر حالیہ اعداد و شمار اور مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ سینئر طبی ماہرین کے پیش کردہ خدشات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہر طرح کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر اداروں کو ماسک کے بغیر سڑکوں پر آنے والے شہریوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے اور انہیں اس امر کا پابند بنانا چاہیے کہ وہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں ۔پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لئے اپنے طور پر ہر ممکن قدم اٹھایا ہے جبکہ ہسپتالوں میں بھی کورونا کے مریضوں کے لئے علیحدہ اور خصوصی اقدامات یقینی بنائے گئے ہیں لیکن کورونا کی وبا کی شدت کو سامنے رکھتے ہوئے اس مرض سے بچنے کے لئے ہم سب کو اسے سنجیدگی سے لینا ہوگا اور بالخصوص مئی کے مہینے میں ممکنہ اضافے کی وارننگ کو سامنے رکھنا ہوگا ۔ پروفیسر الفرید ظفر نے نشاندہی کی کہ سڑکوں پر گردو غبار سے اٹے ہوئے حفاظتی ماسک بیچنے والے خود جراثیم پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں ۔اسی طرح زبردستی کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے والے بھی کورونا سے بچاؤ میں کوتاہی کا شکار ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹاسک فورس برائے کورونا اپنی جگہ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے اور حکومتی اداروں اور شہریوں کو اس مرض سے بچاؤ کے لئے آگاہی اور تجاویز فراہم کی جار ہی ہیں ۔ پروفیسر محمد الفرید ظفر نے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ اگر شہریوں نے تعاون کیا اور حفاظتی اقدامات کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنایا گیا تو کورونا کی وبا سے نمٹنا آسان ہو جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…