پی آئی اے کے کنٹری مینیجر متحدہ عرب امارات شاہد مغل کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ،قرنطینہ منتقل

22  اپریل‬‮  2020

لاہور( این این آئی)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کے کنٹری مینیجر متحدہ عرب امارات شاہد مغل کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ،شاہد مغل گزشتہ ایک ہفتہ سے دبئی میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچانے میں مصروف عمل تھے۔پی آئی اے کے افسر نے رش کے باوجود قونصل خانے میں پی آئی اے کا دفتر قائم کرکے ذاتی طور سے ہزاروں پاکستانیوں کی

واپسی کا بندوبست کیا ۔شاہد مغل ذاتی طور پر محصور پاکستانیوں سے رابطہ رکھے ہوئے تھے اوران کی انتھک کوششوں اور عملیاقدامات سے متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے لیے پروازیںچلاناممکن ہوئیں۔سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ شاہد مغل جیسے افسران پی آئی اے کا سر مایہ افتخار ہیں جو جان کے خطرے کے باوجود قومی خدمت کے جذبے سے سرشار فرائض کی ادائیگی میں مصروف رہے۔ پی آئی اے کا عملہ قومی ہیروز ہیں جو مسافروں کو ان کے آبائی وطن پہنچانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہیں۔ پی آئی اے اس ضرورت کے وقت قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…