مساجد میں نمازیوں کی تعداد محدود کرنے کیخلاف درخواست مسترد، عدالت نے فیصلہ سنا دیا 

17  اپریل‬‮  2020

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے لاک ڈائون میں مساجد میں نمازیوں کی تعداد محدود کرنے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔لاک ڈائون کے دوران مساجد میں نمازیوں کی تعداد محدود کرنے کیخلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں جمعہ کو سماعت ہوئی۔ درخواست گزار سمیرا محمدی نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا مساجد کو بند کرنے سے متعلق حکومت کے اقدامات

بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، قانون کے مطابق سندھ حکومت شہریوں کو مساجد میں نماز کی ادائیگی سے نہیں روک سکتی۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انسانی زندگی کو محفوظ رکھنے کے لیے ایگزیکٹو اپنے اختیارات استعمال کر رہے ہیں اور ہم پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے۔سندھ ہائی کورٹ نے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ علما کرام کے فتوئوں کی روشنی میں وبا کی وجہ سے عبادات محدود کی جاسکتی ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مساجد میں عبادات کے لیے صدر پاکستان نے علما کا اجلاس طلب کر رکھا ہے ؟،جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 18 اپریل کو صدر پاکستان کی زیر صدرات تمام مکاتب فکرکے علما کرام کا اجلاس ہے جس میں مساجد میں نماز اور رمضان سے متعلق پالیسی وضع کی جائی گی۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ جوادڈیرو نے عدالت کو بتایا کہ مساجد کو بند نہیں کیا گیا ہے، لوگوں کومحفوظ رکھنے کے لیے تعداد کو محدود کیا گیا ہے جبکہ مساجد میں اب بھی 5 وقت کی اذانیں اور عبادات ہورہی ہیں۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہاکہ دنیا بھرمیں 20 لاکھ افراد کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہوچکے ہیں،یہ لاک ڈائون مفاد عامہ اور لوگوں کی زندگیاں محفوظ رکھنے کے لیے ہے۔انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ حکومت نے محدود پیمانے پر کچھ صنعتیں بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…