پاکستانیوں کو امید کی کرن نظر آنے لگیں ، خوشی کی خبر کرونا وائرس کے 19 مریض صحت یاب ہوکر گھر چلے گئے

31  مارچ‬‮  2020

کوئٹہ (این این آئی) چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا ہے کہ بلو چستان میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 158ہے جن میں سے 19صحت یاب ہوکر گھر جا چکے ہیں ، صوبے کے 33میں سے صرف ایک ضلع میں کورونا وائرس موجود ہے ، تفتان میں 1700کنٹینر کمرے مہیا کئے جا چکے ہیں ،صوبے کو2ہزار حفاظتی ڈریس ،15 ہزار سرجیکل ماسک ،25ہزار دستانے،

1200سینیٹائزر ، 36ہزار این95 ماسک مل چکے ہیں این ڈی ایم اے کو 145آئی سی یو بنانے کی درخواست کردی ہے سریاب میں ڈیزاسٹر ویلج پر کام شروع ہوچکا ہے ۔یہ بات انہوں نے منگل کو سول سیکرٹریٹ میں حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی ، سیکرٹری صحت مدثر وحید ملک ، سیکرٹری اطلاعات شاہ عرفان غرشین کے ہمراہ پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ایرن سے آنے والے 5ہزار سے زائد زائرین میں سے 1854افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 158میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں سے 20افراد مقامی طور پر وائرس سے متاثر ہوئے اب تک 19مریض صحت یاب ہوکر ہسپتال سے فارغ کردئیے گئے ہیں اگلے کچھ دن میں مزید 15سے 20مریضوں کے صحت یاب ہونے کی توقع ہے اس وقت صوبے میں 138مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 5نوکنڈی میں ہیں باقی تمام کو کوئٹہ میں رکھا گیا ہے ان افراد میں سے ایک خاتون کو عارضہ قلب کی وجہ سے باقی تمام کی حالت بہتر ہے چند ایک مریضوں میں علامات ہیں اب تک ایک مریض جو متعدد بیماریوں میں مبتلا تھا انتقال کر چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے کسی بھی ضلع میں کورونا وائرس کا مثبت کیس نہیں ہے کوئٹہ میں 7سے 8افراد ازخود آئی سولیشن میں بھی ہیں جن کی گائیگائے طبیعت معلوم کرتے رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے خصوصی

ریلیف پیکج کی ہدایت کی ہے جس پر کام جاری ہے ہم دیہاڑی دار طبقے اور روزانہ اجر ت پر کام کرنے والے خاندانوں کی نشاندہی کر رہے ہیں ،نادار افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادحاصل کرنے والوں کو صوبائی حکومت معاونت فراہم کریگی ،پی ڈی ایم اے راشن بیگ ضرورت مندوں میں تقسیم کریگا، انہوں نے کہاکہ کافی سارے لوگ ایسے ہیں جو غیر رجسٹرڈ ہیں انہیں ڈپٹی کمشنرز کے

ذریعے راشن فراہم کیا جائیگاایسے افراد کی فہرست بھی مرتب کی جارہی ہے جس کسی کو بھی راشن کی ضرورت ہو وہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے آلات اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہم نے تمام انتظامات کر لئے ہیں صوبے میں ٹیسٹنگ کٹس مہیا کردی گئی ہیں تاکہ کسی بھی علاقے میں مشتبہ مریضوں کے نمونے حاصل کر کے

لیبارٹری میں بھجوائے جا سکیں ڈاکٹروں کی حفاظت کے لئے 60ہزار حفاظتی ڈریس آرڈر کر دئیے ہیں جو اگلے ہفتے تک مل جائیں گے اب بھی کوئی ڈاکٹر ایسا نہیں جسے حفاظتی کٹس مہیا نہ کی گئی ہوں ضروری مقامات پر این 95ماسک بھی پہنچائے جائیں گے صوبے کو2ہزار حفاظتی ڈریس ،15 ہزار سرجیکل ماسک ،25ہزار دستانے، 1200سینیٹائزر ، 36ہزار این95 ماسک مل چکے ہیں اس کے

علاوہ بھی آئندہ ہفتے سامان آئیگا،انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کو 145آئی سی یو بنانے کی درخواست کردی ہے سریاب میں ڈیزاسٹر ویلج پر کام شروع ہوچکا ہے این ڈی ایم اے نے1700سے زائد کنٹینر کمرے تفتان میں مہیا کر دئیے ہیں اگر وائرس پھیلتا ہے تو ہمارے پاس مریضوں کو رکھنے کے لئے وافر جگہ موجود ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبے میں اب تک کورونا مریضوں کی تعداد صورتحال تشویشناک حد تک نہیں بڑھ رہی

لوگ غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں کچھ لوگ اب بھی بعض نہیں آرہے ان سے گزارش ہے گھروں پر رہیںحکومت کے لائحہ عمل پر عمل ہونے کی وجہ سے ہی ایک شہر میں وائرس رکا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو ضروری سامان فراہم کردیا گیا ہے اس وقت بھی ڈاکٹر حفاظتی کٹ پہن کر کام کر رہے ہیں ہمیں ڈاکٹرو ں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا احساس ہے اور انہیں اولین ترجیح دی جارہی ہے

واشک اور پنجگور میں ڈاکٹر ز کس پر بات پر احتجاج کررہے ہیں کوئٹہ میں او پی ڈیزمیں آنے والے مریضوں کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے جس سے وائرس پھیلنے کا اندیشہ تھا جس ہسپتال میں وائرس کا موجود ہے وہاں پر کوئی اور مریض نہیں رکھا جائیگا نہ کسی اور شخص کو جانے دیا جائیگا۔انہوںنے کہا کہ غیر روایتی راستوں پر لوگوں کی آمد و رفت کو روکا جارہا ہے 100سے زائد افراد کو ایف سی نے گرفتار کیا ہے

صوبے کے سرحدی علاقے وائرس سے پاک ہیں،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین اسمبلی سے ملاقات ہوئی تھی انتظامیہ کو ان سے رابطے کا کہہ دیا ہے حکومتی یا اپوزیشن ایم پی ایز ہوں ان سے رابطہ رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے مخیر حضرات کے ساتھ ملکر نادار افراد کی امداد شروع کردی ہے پی ڈی ایم اے کو فنڈز جاری ہوگئے ہیں راشن بیگز کی تیاری اور تقسیم میں کچھ وقت درکار ہے مخیر حضرات بھی بڑھ چڑھ کر امداد کریں ۔ ڈاکٹرز ، سیکرٹری صحت سمیت تما م افراد جو کورونا وائرس کے خلاف لڑ رہے ہیں ہمیں ان پر فخر ہے اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…